اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف امریکہ کے رہنما امجد نواز کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی

اتحہ خوانی ، قرآن خوانی و دعا میں تحریک انصاف سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعدادمیں شرکت، مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی کی ، امجد نواز سے اظہارتعزیت

میں ان تمام دوست احباب اور کمیونٹی ارکان کا شکرگذار ہوں کہ جو میرے غم میں شریک ہوئے اور میری والدہ مرحومہ کے لئے دعائیں کیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطاءفرمائیں ۔امجد نواز
امجد نواز کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر پاکستان میں وفات پانے والے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بھی فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے رہنما امجد نواز کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے نور مسجد لانگ آئی لینڈ میں قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف نیویارک کے مقامی قائدین و ارکان کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات اورارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
امجد نواز جو کہ اپنی والدہ کی وفات کے سلسلے میں پاکستان تھے، کی نیویارک واپسی پر ان کی والدہ مرحومہ کے کی جانیوالی فاتحہ خوانی میں شرکاءنے امجد نواز سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
فاتحہ خوانی کے بعد امجد نواز نے اپنی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے مسجد میں خود دعا کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام دوست احباب اور کمیونٹی ارکان کا شکرگذار ہوں کہ جو میرے غم میں شریک ہوئے اور میری والدہ مرحومہ کے لئے دعائیں کیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطاءفرمائیں ۔
امجد نواز کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر پاکستان میں وفات پانے والے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بھی فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی

Fateh e Khawani for Amjad Nawaz’s mother

Related Articles

Back to top button