اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کا ”کونی آئی لینڈ ایونیو “ بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام سے منسوب

امریکی قائدین و پاکستانی قائدین نے ملکر محمد علی جناح وے کے سٹریٹ سائن کی نقاب کشائی کی، سٹریٹ سائن پر سے پردہ اٹھایا گیا ، تو تقریب پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی

کونی آئی لینڈ ایونیو اور فوسٹر ایونیو پر ” محمد علی جناح وے“ کا سٹریٹ سائن آویزاں کر دیا گیا،(PAYO)کے زیر اہتمام منعقدہ پروقارتقریب میں اعلیٰ امریکی قائدین اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادشریک

نیویارک کا کوئی لینڈ ایونیو جس سے روزانہ ہزاروں راہ گیر اور گاڑیاں گذرتے ہیں ، کو محمد علی جناح وے کا سٹریٹ سائن ہر لمحہ بتائے گا کہ پاکستان بنانے والے عظیم لیڈر کا نام محمد علی جناح تھا

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے مصروف ترین کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین کے ایک حصے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کے سٹریٹ سائن باقاعدہ طور پر آویزاں کر دئیے گئے ۔نیویارک سٹی کونسل کی منظوری اور نیویارک ( بروکلین)پاکستانی امریکن نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن)کی کوششوں سے ایک طویل عرصہ بعد لٹل پاکستان میں پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔اس سلسلے میں کونی آئی لینڈ ایونیو پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ ، نیویارک سٹی اور امریکی کے اعلیٰ منتخب قائدین نے کونی آئی لینڈ ایونیو پر محمد علی جناح وے کے سٹریٹ سائن کی نقاب کشائی کی ۔ جونہی بانی پاکستان کے نام سے منسوب سٹریٹ سائن پر سے پردہ اٹھایا گیا ، تو تقریب پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔
سٹی کونسل میں محمد علی جناح وے کی قرارداد پیش کرنے والے کونسل ممبر جمانی ولیمز، بروکلین کاونٹی بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، ارکان سٹی کونسل ہائم ڈوئچ، ڈاکٹر میتھیو یوجین ،نیویارک پولیس بروکلین کے ڈپٹی چیف چارلس شول ، APPACکے پریذیڈنٹ ڈاکٹراعجاز احمد ، اسمبلی مین رابرٹ کیرل ، ڈسٹرکٹ لیڈر ڈگ شنائیڈر ، سٹیٹ اسمبلی ویمن روڈنی بشٹ ،نمائندہ کمپٹرولر آفس عالیہ لطیف ، نمائندہ کانگریس ویمن ایوٹ کلارک ،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن عدیل رانا، انچارج کمیونٹی افئیرز سارجنٹ ضیغم عباس، چئیرمین کمیونٹی بورڈ آلون برک اور دیگر نے پائیو کے صدر وکیل احمد، نائب صدر جواد شبیر ،چئیرمین ہمایوں نواز ، جنرل سیکرٹری زبیدہ ملک اور انکی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
کونی آئی لینڈ ایونیو کے ایک حصے کا نام قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کرنے کا سہرا پاکستانی کمیونٹی کی جواں سال ارکان کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے صدر وکیل احمد ، جواد شبیر، ہمایوں نواز، زبیدہ ملک اور ان کے ساتھیوں کو جاتا ہے جنہوں نے کونسل میں جومانی ولیمز ،بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز سمیت دیگر سٹی حکام کے ساتھ ملکر نیویارک سٹی کونسل اور مئیر آفس سے اس کام کو یقینی بنایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قائدین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر کمیونٹی کی طرح پاکستانی کمیونٹی کو بھی حق ہے کہ وہ اپنی ہیریٹیج اور شناخت کو اس ملک میں برقرار رکھے ۔
یوتھ آرگنائزیشن سمیت تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی کے قائدین نے مئیر نیویارک، نیویارک سٹی کونسل ، بورو پریذیڈنٹ آفس سمیت سٹی حکام کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی ابتدا ہے مگر آگے جاکراور شہروں اور ریاستوں میں بھی پاکستانی امریکنز کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف نیویارک بلکہ امریکہ بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اپنے امریکی قائدین ی مشکور کو ممنوں رہے گی کہ کونی آئی لینڈ ایونیو کے ایک حصے کا نام بانی پاکستان قائداعظم کے نام سے منسوب کیا گیا۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی کونسل میں جناح وے کی قرارداد کونسل ممبر ولیم جمانے نے PAYO کی کوششوں سے پیش کی تھی جسے بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔اس تاریخ ساز موقع پر بروکلین بورو کے صدر ایرک ایڈمز، ڈاکٹر میتھیو یو جین،پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل( نیویارک)، کونسل ویمین روڈنی بشوٹ،اسمبلی مین رابرٹ کیرل،چئیرمین کمیونٹی بورڈ ایلون برک اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC)کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد،سٹی کمپٹرولر سکاٹ سٹرنگر کی نمائندہ عالیہ لطیف کے علاوہ متعدد اعلی شخصیات نے شرکت کی۔
لٹل پاکستان بروکلین کے علاوہ مختلف جگہوں سے پاکستانی امریکن کی بڑی تعداد اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوئی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام پر سڑک کے ایک حصے کو منسوب کئے جانے کی افتتاحی تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
اس موقع پر بوٹا ڈھول نے ڈھول کی تھاپ میں خوشی کے ان لمحات کو مذید خوشیوں سے بھر دیا۔ نوجوانوں نے خوب بھنگڑے ڈالے منتخب نمائندوں نے بھی ان کا مکمل ساتھ دیا۔زبیدہ ملک نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیے۔بروکلین بورو کے صدر ایرک ایڈمز ، اسمبلی ویمن روڈنی بشٹ،اسمبلی مین رابرٹ کیرل اور نیویارک کمپٹرولر آفس کی نمائندہ عالیہ لطیف نے PAYO کو اس تاریخ ساز دن کی مناسبت سے سائیٹشن پیش کیں۔
نیویارک کے کونی آئی لینڈ ایونیو سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور لوگ گذرتے ہیں اور اب یہ گذرگاہ نیویارک میں ہر لمحہ بانی پاکستان کی یاد کو تاز ہ کرے اور پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ کونی آئی لینڈ ایونیو ، امریکی عوام کو محمد علی جنا ح کے نام سے متعارف کروانے کا ایک ذریعہ بھی بنے گا۔

Video: New York’s Coney Island Avenue co names as Muhammad Ali Jinnah Way

Related Articles

Back to top button