اوورسیز پاکستانیز

صحافی مجیب لودھی کا افطار ڈنر، بورو پریذیڈنٹ میلنڈا کیٹز سمیت اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور میرے اہل خانہ کو ہر سال دوست احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر کے اہتمام کی استطاعت عطاءفرماتے ہیں ۔مجیب لودھی

نیویارک (خصوصی رپورٹ) ہفت روزہ پاکستان نیوز کے پبلشر و ایڈیٹر مجیب لودھی کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی اپنی رہائشگاہ پر افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کوینز کی بورو پریذیڈنٹ میلنڈا کیٹز کے علاوہ مفتی عبدالرحمن،مخدوم صاحبزادہ سید تصور الحسن شاہ گیلانی اور ریاض کھوکھر جی سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اورارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مجیب لودھی اور ان کے صاحبزادے نور لودھی نے شرکاءکو رہائشگاہ آمد پر خوش آمدید کہا جبکہ مجیب لودھی کی صاحبزادیوں نے اپنے والد کے ہمراہ کوینز بورو پریذیدنٹ میلنڈا کیٹز جو کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز کا الیکشن بھی لڑررہی ہیں، کو گلدستہ پیش کیا اور خوش آمدید کہا ۔لیجسلیٹر المانٹ ٹاون کیری سلیجیس بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت بشیر قمر نے ادا کئے ۔مفتی عبدالرحمن قمر نے تلاوت قرآن مجید کی جبکہ ثناءخواں محمد اصغرچشتی نے بارگاہ رسالت میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔
تقریب سے خطاب کے دوران مجیب لودھی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور میرے اہل خانہ کو ہر سال دوست احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر کے اہتمام کی استطاعت عطاءفرماتے ہیں ۔انہوں بورو پریذیڈنٹ میلڈا کیٹز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ امیگرنٹ کمیونٹی کے لئے ایک دوست لیڈر کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ کوینز بورو ہال کے دروازے انہوں نے ہمیشہ کمیونٹیز کےلئے کھلے رکھے ۔مجیب لودھی نے مزید کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ سب کو ماہ مقدس کے فیوض و برکات سے نوازے اور رمضان المبارک کے دوران روزوں سمیت ہم سب کی عبادت کو اپنی بارگاہ اقدس میں شرف قبولیت بخشے ۔
بورو پریذیڈنٹ میلڈا کیٹز نے خطاب کے دوران کہا کہ تقریباً اڑھائی ملین سے آبادی کا بورو کوینز ، نیویارک کا ہی نہیں بلکہ امریکہ کا نہایت ہی ڈائیورس بورو ہے ۔اس بورو کی ڈائیورسٹی ہی اس کی خوبصورتی اور قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی کہ کوینز میں بسنے والے شہری ترقی کریں، ان کےلئے آگے بڑھنے کے تمام مواقع مساوی طور پر میسر رہیں اور کوینز بورو ہر روز ترقی کرے ۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ بورو پریذیڈنٹ میلڈا کیٹز نے پاکستانی کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی اور اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہا ر کیا ۔
لیجسلیٹر المانٹ ٹاون کیری سلیجیس نے خطاب کرتے ہوئے مسلم و پاکستانی کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نہ صرف تعداد میں بڑھ رہی ہے بلکہ اس کی خدمات بھی قابل قدر ہیں جن کا ہر سطح پر اعتراف ہونا چاہئیے اور ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہئیے کہ سب کےلئے ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع یکساں میسر ہوں ۔انہوں نے مجیب لودھی کا افطارڈنر میں مدعو کرنے اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان سے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر شکرئیہ بھی ادا کیا ۔
پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز علماءکرام مفتی عبدالرحمن،مخدوم صاحبزادہ سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے ماہ رمضان لمبارک کی اہمیت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ کہ جنہیں یہ ماہ مقدس باربارنصیب ہوتا ہے ۔رمضا ن المبارک ہر سال اپنے ساتھبے شمار فضیلتیں اور برکات لے کر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ما ہ رمضان کا مقصد عبادت کے اعلیٰ درجات ہی حاصل کرنا نہیں بلکہ بار گاہ الٰہی میں سربسجود ہو کر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا شکرئیہ ادا کرنا اور مستحق اور غریب کے دکھ ، در د کا احساس کرتے ہوئے ان کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے ۔
ریاض کھوکھر جی نے خطاب کرتے ہوئے مجیب لودھی سمیت تمام شرکاءکو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے بورو پریذیڈنٹ میلنڈا کیٹز اکی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔شرکاءکی جانب سے مجیب لودھی اور ان کے اہل خانہ کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی گئی اور ان کی میزبانی کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
آخر میں مفتی عبدالرحمن قمر نے خصوصی دعا کروائی جس کے بعد شرکاءنے افطاری کی اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button