اوورسیز پاکستانیز

ہفت روزہ پاکستان نیوز کے پبلشر مجیب لودھی کی افطار پارٹی

قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، امریکہ کے دورے پر آئے سینیٹر جاوید عباسی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے پریذیڈنٹ افضل بٹ کی شرکت، مجیب لودھی اور سعید حسن کا اظہار تشکر

افطار پارٹی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت،افطار نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کے بڑے اجتماع میں تبدیل
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف عالم دین مفتی عبدالرحمن قمر نے ماہ رمضان کی فضیلت و برکات پر خصوصی گفتگو کی اور دعا کروائی، ڈاکٹر اعجاز نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ، اصغر چشتی نے نعت پڑھی
صاحبزادہ مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے میزبانان ، شرکاءاور کمیونٹی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔ اس موقع پر سانحہ سانٹا فے سکول ٹیکساس میں شہید ہونیوالی سبیکا شیخ مرحومہ کے لئے بھی دعا کی گئی

نیویارک(خصوصی رپورٹ) ہفت روزہ پاکستان نیوز ،پبلشر مجیب لودھی کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی یہاں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سال دنیائے ٹریول میں ممتاز ٹریول بزنس ڈان ٹریول اور ان کے چیف ایگزیکٹو سعید حسن نے بھی افطار پارٹی کے انعقاد میں اشتراک کیا ۔افطار پارٹی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کی وجہ سے یہ افطار نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کے بڑے اجتماع میں تبدیل ہو گئی ۔
تقریب کا آغاز امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے تلاوت قران مجید سے کیا جس کے بعد معروف ثناءخواں محمد اصغر چشتی نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔پاکستان نیوز کے مجیب لودھی اور ڈان ٹریول کے سعید حسن نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے بڑی سعادت کی بات ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں دوست احباب کےلئے روزہ افطارہ کا اہتمام کیا ۔
تقریب میں قونصل جنرل راجہ علی اعجاز ، امریکہ کے دورے پر آئے سینیٹر جاوید عباسی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے پریذیڈنٹ افضل بٹ کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
حسب روایت اس سال بھی ممتاز عالم دین ، مدنی مسجد کوینز کے مہتمم مفتی عبدالرحمن قمر نے ماہ رمضان المبارک کی فضیلت اور برکات پر قران و حدیث کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ کہ جنہیں اس مقدس و بابرکت مہینے کے حصول کی سعادت نصیب ہوئی ۔اس مہینے میں اجر عظیم کمانے کے پر موقع سے ہر ممکن طور پر فائدہ اٹھایا جائے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف میڈیا اور سماجی شخصیت شفیق صدیقی نے سب سے پہلے تمامدوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی علالت کے دوران ان کی تیمارداری کی اور ا ن کی صحت یابی کےلئے دعا کی ۔ بعد ازاں شفیق صدیقی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے پریذیڈنٹ افضل بٹ کا تعارف کروایا اور انہیں کمیونٹی اور شرکاءکی جانب سے امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔
افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تما م تر مسائل کے باوجود پروفیشنل صحافی اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافت کے اعلیٰ معیار کو اپنا والے صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہئیے تاکہ ان کی حوصلہ شکنی اور سیٹھ کے کہنے پر صحافت کرنے والے نام نہاد صحافیوں کی حوصلہ شکنی ہو۔
آخر میں معروف عالم دین صاحبزادہ مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے میزبانان ، شرکاءاور کمیونٹی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔ اس موقع پر سانحہ سانٹا فے سکول ٹیکساس میں شہید ہونیوالی سبیکا شیخ مرحومہ کے لئے بھی دعا کی گئی ۔
بعد ازاں شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف افطار ی اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاءکی جانب سے مجیب لودھی اور سعید حسن کا شکرئیہ ادا کیا گیا اور ان کے لئے دعا کی گئی ۔

Related Articles

Back to top button