اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیوجرسی انتخابات اور جاننے کی ضروری باتیں

رپورٹ: کولین او ڈی

یہ ایک ایسی سیریز کی شروعات ہے جو قارئین کو یہ سمجھنے میں مدد کرے گی کہ الیکشن ڈے پر انہوں نے کیا کرنا ہے، امیدواروں کا منشور کیا ہے اور کون سے امور ایسے ہیں جو ہمارے لئے اہم ہیں لیکن ہم انہیں نظرانداز کر دیتے ہیں۔

نیو جرسی قانون ساز اسمبلی کی تمام سیٹوں پر اگلے ماہ الیکشن ہونے جا رہے ہیں، انتخابات کی حالیہ تاریخ کو مدنظر رکھا جائے تو معلوم پڑتا ہے کہ 7نومبر کو ہونے و الے الیکشن میں تمام رجسٹرڈ ووٹرز کا چوتھائی ووٹرز ہی ووٹ ڈالیں گے۔
نیو جرسی کے باسی ایک پہلو جو محسوس نہیں کر پاتے وہ یہ ہے کہ سٹیٹ سینیٹرز اور اسمبلی ممبرز اور ایک مفلوج کانگرس کے اقدامات کے ان کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسا اس حقیقت کے باوجود ہوتا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگا اور سینٹ میں حالیہ انتخابی برسوں کی نسبت ٹرن آؤٹ کہیں زیادہ بلند دکھائی دیتا ہے۔
آج نیو جرسی سپاٹ لائٹ نیوز ایک ملٹی میڈیا سیریز شروع کر رہی ہے جو وضاحت کرے گی کہ قانون ساز ادارہ کیا ہے، یہ ادارہ کیا کرتا ہے، اور سٹیٹ لاءمیکرز کیلئے ووٹنگ کیوں اہم ہے۔ اس سیریز کا عنوان Gotta know Jersey ہے۔ یہ سیریز بنیادی طور پر نیو جرسی کے باسیوں کو اہم معلومات فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔
اس سیریز کی پہلی ویڈیو یہ واضح کرتی ہے کہ قانونی ساز اسمبلی کے الیکشن طاق اعداد والے برسوں میں منعقد ہوتے ہیں، وفاقی الیکشن کے ساتھ یا وفاقی الیکشن والے سال میں نہیں۔ یہ شیڈول 1947 میں سٹیٹ کا آئین بنانے والوں نے تیار کیا تھا تاکہ ریاستی امور کو وفاقی سیاست سے الگ تھلگ رکھا جا سکے، حالانکہ موجودہ حالات میں یہ کوشش معدوم ہو چکی ہے۔
عوام کی توجہ اس طرف ہوتی ہے کہ واشنگٹن میں اس وقت کیا ہو رہا ہے اور کیا نہیں ہو رہا، حالانکہ عوام کی توجہ اس امر پر ہونی چاہئے کہ الیکشن میں جو چند لوگ ووٹ ڈالتے ہیں ان کے لئے سٹیٹ لاءمیکرز کیا کر رہے ہیں۔ 2019 میں ہونیوالے سٹیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح سب سے زیادہ تھی جو کل رجسٹرڈ ووٹرز کا 27 فیصد تھی، دوسرے لفظوں میں 1.6 ملین لوگ ٹرن آو¿ٹ تھا، اس سے یہ امر نمایاں ہوتا ہے کہ ہاؤس ریسز کی طرف لوگوں کی توجہ زیادہ مرکوز ہے اور 41 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کی اس پہلو میں دلچسپی ہے، صدارتی الیکشن میں ٹرن آؤٹ سب سے زیادہ رہتا ہے جو کہ 2020 میں 72 فیصد تک ہے یعنی 4.6ملین رجسٹر ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔

Don’t sell state elections short
یہ حقیقت ہے کہ فیڈرل الیکشن اہم ہیں، لیکن سٹیٹ قوانین بھی نیوجرسی کے مکینوں کے روزمزہ کے معمولات زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں، اس حوالے سے ہم ہائی پروفائل قوانین میں سے چند کی مثالیں دے سکتے ہیں جو نیوجرسی والوں کی زندگی دیگر ریاستوں سے مختلف بناتے ہیں، ان ہائی پروفائل قوانین میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں یومیہ اجرت ملک بھر کی نسبت سب سے زیادہ ہے جو کہ 14.13 ڈالر فی گھنٹہ بنتی ہے، دوسرا قانون وجہ اور وقت کے قطع نظر اسقاط حمل کا حق حاصل ہونا ہے، تیسرا قانون ڈرائیوروں کو اپنی گیس بھرنے سے بچانے کا قانونی مینڈٹ حاصل ہونا ہے۔ گورنر کی منظوری کے ساتھ قانون ساز ادارہ یہ بھی فیصلہ کرتا ہے کہ آمدنیوں، کاروبار اور مخصوص اشیاءپر کتنا ٹیکس لگایا جائے، نیوجرسی کا قانون ساز ادارہ یہ مشاورت بھی کرتا ہے کہ پرمٹس کی فیس کیا ہو، سروسز کا بل کتنا ہو اور جرائم پر جرمانوں کی شرح کیا ہے، یہ ادارہ گورنر کے ساتھ یہ اتفاق بھی کرتا ہے کہ سٹیٹ سوشل سروسز اور پروگراموں پر کتنا خرچ کرے گی، ہر میونسپلٹی اور سکول ڈسٹرکٹ کتنی امداد حاصل کرے گا، اس پہلو کا مقامی پراپرٹی ٹیکس پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔
زیادہ تر شہریوں کی زندگی پر اثرانداز ہونے والے بہت سے کچھ قوانین جو رواں برس نافذالعمل ہوئے ہیں ان میں ایک نیوجرسی ٹرن پائیک، گارڈن سٹیٹ پارک وے اور اٹلانٹک سٹی ایکسپریس وے پر سفر کرنے والے ان ڈرائیوروں کو پچاس ڈالر سرچارج سے بچانے کا قانون بھی شامل ہے جو اپنا ای زی پاس بھول گئے ہیں یا یہ رجسٹر نہیں تھا۔
اس سال ووٹرز نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اگلے دو سال ان کی نمائندگی کون کرے گا۔ تقریباً تمام چالیس لیجس لیٹیو ڈسٹرکٹس میں مقابلہ ہونا ہے۔ زیادہ تر ڈسٹرکٹس نے گزشتہ برس کی ، زیادہ تر ڈسٹرکٹس نے نمائندوں کی تعداد کے عمل میں گزشتہ سال تبدیلی کی ہے جبکہ ایک بائی پارٹیشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹس کو برابر کی نمائندگی کا حق دینے کیلئے 2020 کی مردم شماری کی بنیاد پر سٹیٹ کی میونسپلیٹیز کو چالیس ڈسٹرکٹس میں تقسیم کیا تھا۔

where’ my district?

ووٹرز اپنا ڈسٹرکٹ NJ Spotlight News elections پیج یا state Legislature’s website پر 2023 کے نقشے میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس سیریز کی دوسری ویڈیو میں یہ معلومات دی گئی ہیں کہ ووٹ کیسے ڈالنا ہے اور جن لوگوں کا ووٹ رجسٹرڈ نہیں انہیں کیسے رجسٹرڈ ہونا ہے۔
نیوجرسی میں ووٹنگ کے روز رجسٹریشن کی اجازت نہیں، رواں سال رجسٹریشن کی آخری تاریخ منگل 17 اکتوبر ہے۔ جب کوئی شخص ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرتا ہے تو سٹیٹ اسے آٹو میٹک رجسٹریشن کی اجازت دیتی ہے، البتہ جو گاڑی نہیں چلاتے، یا کسی دوسری وجہ سے رجسٹرڈ نہیں ہیں، ان کے لئے online registration کی سہولت میسر ہے، رجسٹریشن سٹیٹس بھی آن لائن چیک کیا جا سکتا ہے۔
ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پہلے ہی جاری ہے۔ کچھ رجسٹرڈ ووٹرز ہر سال پہلے ہی ڈاک سے بیلٹ پیپر وصول کر لیتے ہیں۔ رواں سال اور اگلے برسوں میں الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر حاصل کرنا ہے تو سٹیٹ ڈویژن آف الیکشن ووٹ بائی میل ویب سائٹ ( Division of Elections Vote-by-Mail website ) پر جائیں، جس کاو¿نٹی میں آپ رہتے ہیں اس کیلئے درخواست ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ نکالیں اور واپس کاؤنٹی کلرک کو 31 اکتوبر تک بھیج دیں۔ ووٹرز 6نومبر کی سہ پہر تین بجے تک خود بھی کاؤنٹی کلرک کے پاس جا کر میل اِن بیلٹ کیلئے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
میل اِن بیلٹس پر پوسٹ مارک ضرور ہونا چاہئے، ووٹر کی کاؤنٹی میں محفوظ بیلٹ باکسز میں ڈالا جائے یا 7 نومبر بروز منگل کو الیکشن ڈے پر رات 8بجے سے پہلے خود جا کر اپنے بورڈ آف الیکشن کو دیا جائے۔ تمام 21کاؤنٹیوں میں ڈراپ باکسز کی تفصیل بھی آن لائن دستیاب ہے۔

looking to vote early

ہر کاؤنٹی میں مخصوص مقامات پر 9 دن ووٹرز خود مشینوں میں اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں، رواں سال پہلے ووٹ ڈالنے کا دورانیہ ہفتہ 28 اکتوبر سے اتوار 5 نومبر تک ہے، اِس دوران ہر کاؤنٹی میں صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے تک روزانہ تین مقامات کھلے رہیں گے، اتوار کے روز یہ سہولت صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک حاصل ہو گی۔ پہلے ووٹ ڈالنے سے متعلق مزید معلومات سٹیٹ ڈویژن آف الیکشنز کی طرف سے In-Person Early Voting website پر دستیاب ہے۔
آپ الیکشن کے دن روایتی طریقے سے بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں، الیکشن کے روز ہر کمیونٹی میں صبح چھ بجے سے رات 8 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔ رجسٹرڈ ووٹرز کو سات نومبر سے پہلے ڈاک سے بیلٹ پیپر کا نمونہ حاصل کرنا چاہئے، اس میں امیدواروں کی فہرست ہو گی، ووٹرز کا متعلقہ پولنگ سٹیشن بھی اس میں درج ہو گا۔ووٹرز آن لائن بھی اپنا متعلق پولنگ سٹیشن تلاش کر سکتے ہیں۔
این جے سپاٹ لائٹ نیوز الیکشن پیج ووٹ رجسٹرڈ کرانے اور ووٹ ڈالنے کیلئے تمام معلومات فراہم کرتا ہے۔ این جے سپاٹ لائٹ نیوز ہر حلقے اور امیدواروں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرتا ہے۔
ہم نے اور ویڈیوز اور سیریز بھی تیار کی ہیں جن میں یہ وضاحت سے بتایاگیا ہے کہ لیجس لیچر کیا ہے اور قانون ساز ادارے کے رکن کیا کرتے ہیں۔ این جے سپاٹ لائٹ نیوز سے منسلک رہیں اور اپنی اور اپنی کمیونٹی کی بہبود کیلئے متحرک رہیں۔

Related Articles

Back to top button