بین الاقوامیپاکستان

نیویارک سٹی کو دوسرے مرحلے میں 22جون کو کھولنا کا اعلان کر دیا گیا

دوسرے مرحلے میں ہئیر سلون ، باربر شاپس، آو¿ٹ ڈور ڈائننگ ، دفاتر ، رئیل اسٹیٹ ، سٹور میں شاپنگ سمیت دیگر کاروباری مراکز کو کھولنے کی اجازت ہو گی، مئیر ڈبلازیو کا اعلان

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو نے نیویارک سٹی کو دوسرے مرحلے میں 22جون کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں ہئیر سلون ، باربر شاپس، آو¿ٹ ڈور ڈائننگ ، دفاتر ، رئیل اسٹیٹ ، سٹور میں شاپنگ سمیت دیگر کاروباری مراکز کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔ ریسٹورنٹ جنہیں کرونا وائرس اور شٹ ڈاو¿ن کے دوران صرف کھانے کی فروخت کی اجازت تھی ، اب ریسٹورنٹ کے ساتھ موجود آو¿ٹ ڈور جگہ پر کسٹمرز کو کھانا کھلا بھی سکیں گے ۔
مئیر کی جانب سے کارباری مراکز سے کہا گیا ہے کہ وہ سماجی فاصلے کی پابندی سمیت دیگر گائیڈ لائینز پر عملدرامد کو یقینی بنائیں ۔مئیر کا کہناہے کہ اس اقدام سے بڑی تعداد میں ریسٹورنٹ کھلیں گے اور بڑی تعدادمیں روزگار بحال ہوگا۔مئیرنے ریسٹورنٹ سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر پریس کانفرنس کے دوران ہی دستخط کئے ۔

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button