امیگریشن نیوزبین الاقوامی

نیویارک میں کرکٹ کا 2024کا ورلڈ کپ، ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو اہم اعلان کریں گے

ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم کے مطابق ناسا کاؤنٹی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری دے گی

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے نواح میں واقع لانگ آئی لینڈ کی ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین بدھ 20ستمبر کی صبح اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے پاکستانی نژاد امریکی سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ کے مطابق کاؤنٹی ایگزیکٹو بلیک مین اپنی پریس کانفرنس میں سال 2024میں نیویارک میں ہونیوالے کرکٹ کے ورلڈ کپ کے حوالے سے ناسا کاؤنٹی میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کریںگے ۔

چوہدری اکرم کے مطابق کاؤنٹی ایگزیکٹو بلیک مین پریس کانفرنس میں ناسا کاو¿نٹی کے آئزن ہاور پارک میں کرکٹ سٹیڈیم کے قیام کے حوالے سے تفصیلات بیان کریں گے ۔

نیویارک سٹی کے نواح میں واقع لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی ارکان سمیت کرکٹ کے شائقین لاکھوں کی تعداد میں بستے ہیں۔

Related Articles

Back to top button