اوورسیز پاکستانیز

مسلم ڈے پریڈ کمیٹی کا اہم اجلاس، 22ستمبر کو نیویارک سٹی میں بڑی پریڈ کی تیاریاں

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریڈ ک قیاد ت پریڈ کمیٹی کے چئیرمین ، علماءکرام دیگر اہم شخصیات اور معززین و مہمانان خصوصی کے ساتھ ملکر کریں گے ،کمیونٹی ارکان کی بڑی تعدادمیں شرکت کو یقینی بنایا جائیگا

نیویارک (خصوصی رپورٹ) مسلم فاونڈیشن آف امریکہ اور مسلم ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کا اہم و مشترکہ اجلاس بدھ کو پریڈ کمیٹی 2019کے چئیرمین اٹارنی فارس فیاض کے آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں علماءایسوسی ایشن کے سربراہ مفتی منیر احمد اخون ، اکنا مرکز کے امام حافظ ظفیر علی، پیر سید میر حسین شاہ ، مفتی لطف الرحمان ،مولا ناسید فہدحسین (جنرل سیکرٹری علماءایسوسی ایشن ) سمیت اہم علماءکرام ، مسلم فاو¿نڈیشن آف امریکہ کے میاں فیاض ، عین الحق ، سعید اختر ،عزیز بٹ، قاضی حسین ، شاہنواز بھائی سمیت اہم کمیونٹی قائدین شریک ہوئے ۔ اجلاس میں 22ستمبر کو میڈیسن ایونیو ، نیویارک سٹی میں منعقد ہونیوالے مسلم ڈے پریڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سال پریڈ کو تاریخی اور کامیابی بنانے کےلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان ، سٹوڈنٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں اب تک ہونیوالی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مستبقل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔

پریڈ کمیٹی کے چئیرمین اٹارنی فارس فیاض، مفتی منیر احمد اخوان ، مسلم فاونڈیشن کے عین الحق نے شرکاءسے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کمیونٹی ارکان کی شرکت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں ۔اجلاس بتایا گیا کہ 22ستمبر کو ہونیوالی پریڈ میں فلوٹس کی شمولیت ، سونئیر کی اشاعت اور انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیونٹی قائدین اور اہم شخصیا ت سے رابطے کرکے انتظامات کو ہر ممکن طور پر کامیاب بنایا جائے ۔
پریڈ کے آغاز سے قبل نماز ظہر کی امامت کے فرائض مفتی منیر احمد اخون ادا کریں گے، جبکہ اذان مفتی لطف الرحمان دیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال پریڈ میں بچوں کی تفریح کے لئے جھولوں کا خاص انتظام کیا جائیگا۔
آخر میں مسلم کمیونٹی ، کشمیری عوام سمیت امت مسلمہ کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔مسلم ڈے پریڈ میں سٹالز کی بکنگ کےلئے برادر سعید
718-440-4740
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Muslim Day Parade New York 2019

Related Articles

Back to top button