اوورسیز پاکستانیزپاکستان

مسلم ڈے پریڈ نیویارک ”کشمیری عوام سے یکجہتی“ کے نام پر منسوب کر دی گئی

نیویارک سٹی میں 22ستمبر کو ہونیوالی مسلم ڈے پریڈ نیویارک کے کے قائدین اٹارنی فارس فیاض ، عین الحق، میاں فیاض، شاہنوازاور قاضی حسین اعظم کامشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پولیس کمشنر جیمز اونیل سمیت اہم امریکن و مسلم کمیونٹی قائدین شریک ہوں گے ، نیویارک پولیس کے چیپلم و مسلم امریکن رہنما امام طاہر کوکاج گرینڈ مارشل ہوں گے
مسلم ڈے پریڈ2019 کا تھیم “Kashmiri Lives Matter”رکھا گیا ہے جس کا مقصد صرف کشمیر کے ساتھ ساتھ دنیا بھرکے مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ہے
مسلم ڈے پریڈ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جہاں مسلم کمیونٹی متحد ہو کر نہ صرف اپنا انفرادی بلکہ اجتماعی کردار ادا کرسکتی ہے اور اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کو بھی یقینی بنا سکتی ہے ، پریڈ کمیٹی

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی میں گذشتہ35سالوں سے نکالی جانیوالی مسلم ڈے پریڈ نیویارک کو اس سال خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے نام منسوب کر دیا گیا ہے اور پریڈ کمیٹی کے قائدین نے مسلم امریکن کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ 22ستمبر کو ہونیوالی پریڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کشمیر ، روہنگیا ، فلسطین سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمان مشکلات کا شکار ہیں ، ان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور امریکہ میں اپنے مستقبل کو تابناک اور روشن بنانے کےلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہر اجتماعی کردار ادا کریں ۔ ان باتوں کا اعلان مسلم ڈے پریڈ نیویارک کے 2019کے چئیرمین اٹارنی فارس فیاض نے پریڈ کمیٹی و مسلم فاو¿نڈیشن آف امریکہ کے قائدین میاں فیاض، شاہنواز، قاضی حسین اور عین الحق نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔
چئیرمین فارس فیاض کے مطابق 35ویں سالانہ مسلم ڈے پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ انشاءاللہ 22ستمبر کو دوپہر ٹھیک ایک بجے میڈیسن ایونیو سے پریڈ کا آغاز ہوگا ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر جیمز او نیل سمیت اہم امریکی و مسلم امریکن کمیونٹی کی شخصیات پریڈ میں شریک ہوں گی جبکہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیپلن امام طاہر کوکاج اس سال پریڈ کےگرینڈ مارشل ہوں گے ۔ پریڈ کا آغاز نماز ظہر ادا کرنے کے بعد ہوگا ۔ شرکاءمیڈیسن ایونیو پر پریڈ کرتے ہوئے 24سٹریٹ تک جائیں گے جہاں پر پریڈ کی تقریب منعقد ہو گی ۔
ایک سوال کے جواب میں عین الحق نے کہا کہ ہم نے تمام اسلامک سنٹرز کے امام صاحبان ، مسلم امریکن کمیونٹی کے قائدین ، سماجی و کمیونٹی تنظیموں کے قائدین ، اسلامک سکولز کی انتظامیہ سمیت پوری کمیونٹی کو پریڈ میں شرکت کی دعوت دی ہے اور اپیل ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پریڈ میں شریک ہوں ۔
مسلم فاو¿نڈیشن کے پریذیڈنٹ میاں فیاض کے مطابق اس سال پریڈ کا تھیم “Kashmiri Lives Matter”رکھا گیا ہے جس کا مقصد صرف کشمیر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی مسلمان مشکلات کا شکار ہیں ، کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا جائے اور ان کے مسائل کے حل کےلئے آواز بلند کی جائے ۔
شاہنواز اور قاضی حسین نے کہا کہ ہم تمام مسلم امریکن کمیونٹی کے قائدین اور تنظیموں سے اپیل کریں گی وہ مسلم ڈے پریڈ میں شریک ہوں ۔یہ وقت ہے کہ ہم سب کو ملکر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے اور اپنا اجتماعی کردارادا کرنا چاہئیے ۔
اٹارنی فارس فیاض نے کہا کہ بطور چئیرمین ہم نے مسلم کمیونٹی کے قائدین اور ارکان کو دعوت دی ہے اور ہم ایک بار پھر انہیں یاد دہانی کرواتے ہیں کہ وہ 22ستمبر کو نیویارک سٹی پہنچیں ۔
ایک سوال کے جواب میں پریذیڈنٹ میاں فیاض نے کہا کہ مسلم ڈے پریڈ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جہاں مسلم کمیونٹی متحد ہو کر نہ صرف اپنا انفرادی بلکہ اجتماعی کردار ادا کرسکتی ہے اور اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کو بھی یقینی بنا سکتی ہے ۔

Muslim Day Parade New York 2019

Related Articles

Back to top button