پاکستان

حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ ایک بار پھر سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے الیکیشن کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف دائر درخواست پر حمزہ شہباز کو پیر تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ کام کرنے کی ہدایت کردی

لاہور (اردونیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شریف اور ان کے وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں مد مقابل چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان اسمبلی میں ہونیوالا مقابلہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں حمزہ شہباز کو سوموار تک بطور ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کام کرنے اور مختصر کابینہ بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔سپریم کورٹ نے کہا کہ حمزہ شہباز بطور وزیراعلیٰ وہ اختیارات استعمال نہیں کریں گے، جس سے انہیں سیاسی فائدہ ہوگا۔ دریں اثناءمیاں حمزہ شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا ایک بار پھر حلف اٹھا لیا ہے ۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتملتین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںچوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
ڈپٹی اسپیکر کے وکیل عرفان قادر نے عدالت عظمیٰ سے مزید وقت کی استدعا کی اور کہا تھا کہ وہ تحریری جواب عدالت میں جمع کروانا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی اہم ہے اور ہم چاہتے ہیں جتنی جلدی ہو سکے اس کا فیصلہ کردیں۔

Related Articles

Back to top button