پاکستان

امریکی کانگریس میں دو مسلم امریکن خواتین پہنچنے میں کامیاب

منی سوٹا سٹیٹ کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے علہان عمر جبکہ مشی گن کے 13ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے راشدہ طلیب الیکشن جیت کر مسلم امریکن کانگریس ویمن بننے میں کامیاب ہو گئیں

 مڈٹرم الیکشن میں دونوں مسلم امریکن کانگریس ویمن ، ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئیں ، مسلم امریکن کمیونٹی کو نو منتخب ارکان کانگریس کو مبارکباد

نیویارک (محسن ظہیر) امریکہ میں چھ نومبر کو ہونیوالے مڈٹرم الیکشن میں دو مسلم امریکن خواتین نے کانگریس کا الیکشن جیت کر نئی تاریخ رقم کی اور کانگریس میں پہنچنے والی پہلی مسلم امریکن خواتین بھی بن گئیں ۔ منی سوٹا سٹیٹ کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سےصومالی نژاد مسلم امریکن خاتون علہان عمر جبکہ مشی گن کے 13ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سےفلسطینی نژادمسلم امریکن راشدہ طلیب الیکشن جیت کر مسلم امریکن کانگریس ویمن بننے میں کامیاب ہو گئیں ۔راشدہ طالب نے سخت مقابلہ کے بعد برینڈا جونز کو شکست دی۔ واضح رہے 42 سالہ راشدہ طالب 2009 میں پہلی مسلمان خاتون تھیں جو مشی گن ہاوس کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔دوسری جانب علہانعمر نے منی سوٹا میں ریپبلکن حریف جنیفر زیلسنکی کو بھاری بھرکم مارجن سے شکست دی ۔مڈٹرم الیکشن میں دونوں مسلم امریکن کانگریس ویمن ، ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔علہان عمر نے اپنی مدمقابل کے مقابلہ لگ بھگ دو لاکھ زائد ووٹ حاصل کئے دونوں خواتین کی کامیابی کے بعد امریکی تاریخ میں کانگریس میں پہلی بار چار مسلمان اراکین ہوجائیں گے۔
مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے علہان عمر اور راشدہ طلیب کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ دیگر مسلم امریکن خواتین کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ کمیونٹی نے توقع ظاہر کی کہ دونوںخواتین ، ایوان نمائندگان میں اپنا کردار فعال انداز میںادا کریں گی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی آواز بنیں گی ۔

Related Articles

Back to top button