پاکستان

وزیر اعظم کی ایڈوانس ٹیم ؛نعیم الحق نیویارک پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان کے 21ستمبر سے شروع ہونیوالے دورہ اقوام متحدہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے ۔،کمیونٹی کی اہم تنظیموں ، قائدین اور ارکان سے ملاقاتیں کریں گے

نیویارک (چینل فائیو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وہ وزیر اعظم عمران خان کے 21ستمبر سے شروع ہونیوالے دورہ اقوام متحدہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے ۔ نیویارک میں قیام کے دوران نعیم الحق پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں ، قائدین اور ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ اپنے اعزاز میںدئیے جانے والے مختلف استقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ نیویارک میں قیام کے دوران نعیم الحق ،27ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانی ، کشمیری ، مسلم امریکن سمیت دیگر کمیونٹیز کے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے حق میں ہونیوالے مظاہرے کے حوالے سے بھی کمیونٹی قائدین اور گروپوں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان پر زور دیں گے کہ امریکی رائے عامہ اور اقوام عالم کو مسلہ کشمیر ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی سنگینی اور بھارتی حکومت کے جابرانہ اقدمات کے بارے میں آگاہ کریں ۔

Naeem ul Haque, Arrives New York

Related Articles

Back to top button