بین الاقوامی

نسیم خان علیزئی کا تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے رہنما تیمور اسلم کے اعزاز میں استقبالیہ

استقبالیہ میں زمان آفریدی ، کیپٹن وحید اختر، لیفٹنٹ عدنان احمد، زمرد خان ، رانا اقبال ، ماجد خان، تیمور، ظفر خان علیزئی ،محمد آزاد کی شرکت

محمد حفیظ ، محمد حسین، ایم اشرف، ابرار خان علیزئی ، چوہدری اختر ، سعید خان علیزئی سمیت تحریک انصاف کے مقامی ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر تیمور اسلم نے پارٹی، پنجاب اور پاکستان کے حالات پر روشنی ڈالی ، اوورسیز میں موجود پارٹی ساتھیوں اور کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
انشاءاللہ پاکستان میں احتساب کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایک طرف لوٹی ہوئی دولت ملکی خزانہ میں واپس آنے شروع ہو جائے گی دوسری جانب ملک کرپشن کے کینسر سے نجات حاصل کر لے گا۔تیمور اسلم
وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ سے اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں ۔نسیم خان علیزئی کا تیمور اسلم کے استقبالیہ سے خطاب

نیویارک (اردو نیوز ، تصاویر : محمد آزاد) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے رہنما و کمیونٹی کی ممتاز سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت نسیم خان علیزئی کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر تیمور اسلم کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیہ میں زمان آفریدی ، کیپٹن وحید اختر، لیفٹنٹ عدنان احمد، زمرد خان ، رانا اقبال ، ماجد خان، تیمور، ظفر خان علیزئی ،محمد آزاد،محمد حفیظ ، محمد حسین، ایم اشرف، ابرار خان علیزئی ، چوہدری اختر ، سعید خان علیزئی سمیت تحریک انصاف کے مقامی ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
تیمور اسلم نے نسیم خان علیزئی کا نیویارک میں آمد پر خیر مقدم اور عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی اور تحریک انصاف کے ساتھیوں کی ملک و قوم کےلئے خدمات پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان ، پنجاب سمیت پارٹی کے اہم امو ر پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ 70سالوں سے سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کے معاملات میں جو بگاڑ پیدا کیا تھا، اس کو ٹھیک کرنے اور ملک کو درست سمت میں ڈالنے کےلئے وزیر اعظم عمران خان دن رات محنت کررہے ہیں ۔ پوری قوم کی طرح اوورسیز پاکستانیز بھی ان کے دست و بازو بنیں ، اپوزیشن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان میں احتساب کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایک طرف لوٹی ہوئی دولت ملکی خزانہ میں واپس آنے شروع ہو جائے گی دوسری جانب ملک کرپشن کے کینسر سے نجات حاصل کر لے گا۔
نسیم خان علیزئی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تھے ، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جانتے ہیں کہ پاکستان میں وہ وقت آئے گا کہ جب پوری دنیا سے لوگ ملک و قوم کی خدمت کرنے کے لئے اپنے وطن واپس لوٹیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ سے اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں ۔ ہم خوش ہیں کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ملک مل کر اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنائیں گے ۔

Naseem Alizai, PTI Punjab Timor Aslam

Related Articles

Back to top button