اوورسیز پاکستانیز

عمران خان الیکشن سے فرار کے راستے تلاش کررہا ہے، چوہدری محمد رزاق

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل سیالکوٹ کے صدر چوہدری محمد رزاق نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے فرار کے راستے تلاش کررہا ہے کیونکہ اس کو اور خلائی مخلوق کو نظر آرہا ہے کہسب کچھ کرنے کے باوجود وہ میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی حمایت کو نہیں رو ک سکتے ۔خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کا نام واپس لینا اور بلوچستان اسمبلی میں فرنٹ مین وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ذریعے الیکشن ایک ماہ آگے لے جانے کی قرار داد کی منظوری ،یہ سب وہ اشارے ہیں کہ جو واضح کررہے ہیں کہ چور دروازے سے حکومت حاصل کرنے والوں کو ہر چور درواز ے پر عوامی پہرے نظر آرہے ہیں ۔
چوہدری محمد رزاق جو کہ ان دنوں نیویارک کے دورے پر ہیں، نے اپنے بیان میںمزید کہا کہ میاں نواز شریف کی عوامی حمایت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے ۔ پہلے ہمیں لوگوں کو اکٹھا کرنا پڑتا تھا، اب مسلم لیگ کا نام لیں جو مجمع از خود بن جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہ کی ہوتی تو آج پاکستان معاشی ترقی کی بلندی کو چھو رہا ہوتا لیکن انشاءاللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا اور الیکشن میں عوام کارکردگی کو ووٹ دے دینگے اور ترقی اور الیکشن کا راستہ روکنے والوں کو مسترد کریں گے۔

Related Articles

Back to top button