اوورسیز پاکستانیز

میاں نواز شریف کی صحت یابی اور درازی عمر کےلئے دعا گو ہیں، احمد جان

پاکستان کو ایٹمی طاقت اور دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے اور قوم کے عظیم رہنما نواز شریف ملک و قوم کا سرمائیہ و اثاثہ ہیں، مسلم لیگ (ن)نیویارک سٹیٹ

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت کاملہ و عاجلہ کے ساتھ ساتھ ان کی درازی عمر کے لئے دعا گو ہیں ۔ نیویارک سٹیٹ سمےت امریکہ میں بسنے والا ہر محب وطن پاکستانی ،میاں نواز شریف کی ملک و قوم کے لئے خدمات کا معترف ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کی جانب سے جاری کرد ہ بیان میں احمد جان نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت اور دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے اور قوم کے عظیم رہنما نواز شریف ملک و قوم کا سرمائیہ و اثاثہ ہیں۔ آج وہ جو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں، یہ ان کے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے اور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے ہے ۔ میاں نواز شریف نے کبھی اقتدارکی سیاست نہیں کی بلکہ انہوں نے اقدار کی بالادستی کو ہمیشہ پیش نظررکھا۔انشاءاللہ فتح ، حق و سچ کی ہو گی ۔
احمد جان نے کہا کہ نیویارک سٹیٹ سمیت امریکہ بھر میں بسنے والے محب وطن اور جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانیوں کو میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ظاہر کئے جانے والے خدشات پر گہری تشویش ہے ۔ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور اتنا ظلم کرے کہ جتنا کل کو خود بھی برداشت کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد کی اصول پسندی پر فخر ہے۔ احمد جان نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف سے ان کا الیکشن چوری کرکے ،جب سے موجودہ حکمران برسراقتدار آئے ہیں ، پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے مشکلات در مشکلات پیدا کررہے ہیں۔قوم کے سامنے تبدیلی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدرنے امریکہ بھر میں بسنے والے پارٹی ساتھیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ میاں نواز شریف کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔

Related Articles

Back to top button