پاکستان

نواز شریف اور مریم نواز پاکستان پہنچتے ہی گرفتار

مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنان کو اپنے قائد کے استقبال کے لئے ائیرپورٹ کے احاطے کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا گیا

لاہور (ارود ونیوز ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ایون فیلڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد رضاکارانہ طور پر 13جولائی جمعہ کو لاہورواپس پہنچ گئے ۔ اتحاد ائیر لائین کی پرواز میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ان کی پارٹی کے قریبی ساتھی اور ملکی و غیر ملکی میڈیا کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ائیرپورٹ پر نیب حکام کی سولہ رکنی ٹیم کی جانب سے جانب سے میاں نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا۔نواز شریف کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کے بعد انہیں جہاز سے اترنے کے بعد پیدل ٹرمینل کی جانب لے جایا گیا ۔ ایف آئی اے ٹیم نے دونوں کے پاسپورٹ لے لئے ۔جیل منتقل کرنے کے لئے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں ہیلی کاپٹر کی بجائے خصوصی طیارے میں اسلام آباد بھجوایا گیا ۔
واضح رہے کہ نیب کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو گیارہ سال جبکہ مریم نواز کو آٹھ سال قید کی سزا دی گئی ہے ،اسی کیس میں کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی جو کہ پہلے ہی جیل میں موجود ہیں ۔نواز شریف کی آمد پر کے پنجاب میں بڑی تعداد میں لیگی قائدین اور ارکان کو تحویل میں لیا گیا ۔پکڑ دھکڑ کی وجہ سے لیگی کارکنان جو کہ ائیرپورٹ آنا چاہتے تھے ، ائیرپورٹ نہ پہنچ سکے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو جنرل الیکشن سے بارہ دن پہلے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان دو گرفتاریوں کی وجہ سے الیکشن میں گرما گرمی عوج پر پہنچ گئی ہے ۔
پاکستان میں الیکشن سے دو سے کم ہفتے قبل نواز شریف کی گرفتاری کی وجہ سے جہاں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ، اس دوران جمعہ کو بنو ں اور مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی حملے بھی ہوئے جن میں درجنوںافراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوں گذشتہ سات دنوں میں یہ پانچ حملے ہیں جن میں انتخابی امیدوراران سمیت شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔اس صورتحال کی وجہ سے انتخاب کی فضاءپر دہشت طاری ہو رہی ہے ۔
امریکہ میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین اور ارکان نے کہا کہ نواز شریف کی جنگ ووٹ کو عزت د کی جنگ ہے ۔ اس جنگ میں حق و سچ اور نواز شریف کی فتح ہو گی ۔

 

Related Articles

Back to top button