پاکستان

نیب نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا، نواز شریف اور مریم نواز 13جولائی کو پاکستان پہنچ کر گرفتاری دینگے

پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس جائیں گے، مریم نواز

پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس جائیں گے، مریم نواز

Captain Safdar, NAB Arrest, PMLN Reaction
مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کررہے ہیں (فوٹو:اردو نیوز)

لندن ، اسلام آباد (اردو نیوز) نیب کورٹ کے فیصلے کے تحت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ میاںنواز شریف اور مریم نواز 13جولائی جمعہ کو پاکستان واپس پہنچ کر گرفتاریاں دیں گے ۔پاکستان میں جب انتخابی مہم اپنے عروج کی جانب جا رہی ہے، اس موقع پر مذکورہ اہم سیاسی گرفتاریوں کی وجہ سے پاکستان میںسیاسی درجہ حرارت بھی اپنے نکتہ عروج پر پہنچ رہا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنان کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد کے موقع پر ان کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور پارٹی قائدین کے استقبال کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
مریم نوا زنے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریڈوارنٹس اپنے پاس رکھیں،انہیں ڈکٹیٹرز کےلئے سنبھال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کا فیصلہ مفروضوں پر مبنی اور مضحکہ خیز ہے، کرپشن اور منی لانڈرنگ سے بری کرنے کے باوجود سزا دی گئی۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس جائیں گے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلے میں لکھا ہے کہ نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، کرپشن کا ثبوت نہیں ملا مگر اس کے باوجود بھی سزا دی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، کرپشن، منی لانڈرنگ کے الزامات سے نوازشریف کو بری کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کا احتساب مشرف دور میں بھی ہوا، پرویز مشرف بھی نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا، پورا فیصلہ مفروضات پردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف 13 جولائی کو لندن سے لاہور پہنچیں گے،شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایئرپورٹ پر پارٹی کے قائد کے استقبال کی تیاریوں کے انچارج ہوں گے،پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس اور فیصلے کے دس اہم نکات

 

Tariq Shah - Accident Attornet Ad 2018

Related Articles

Back to top button