اوورسیز پاکستانیز

صدر عارف علوی کی جانب سے فدا محمد ناشاد کو والد مرحوم کا اعلیٰ ایوارڈ پیش

تحریک پاکستان کی کامیابی میں نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی جانب سے ساکن حسین آباد، بلتستان کاچو امیر بیگ مرحوم کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا گیا تھا

لاہور میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کاچو امیر بیگ مرحوم کے صاحبزادے و سابق سپیکر فدا محمد ناشاد کو ان کے والد مرحوم کی خدمات کے اعتراف کا ایوارڈ پیش کیا
صدر عارف علوی کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی، گلگت بلتستان کے عوامی حلقوں کی جانب سے بھی حاجی فدا محمد کو مبارکباد
امریکہ میںبسنے والے گلگت بلتستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی حاجی فدا محمد ناشاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو کاچو امیر بیگ مرحوم کی خدمات پر فخر ہے، اکبر خان بلتستانی

لاہور (اردونیوز )جنگ آزادی گلگت بلتستان میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے تحریک پاکستان کی کامیابی میں نمایاںخدمات انجام دینے کے اعتراف پر تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی جانب بلتستان کے کاچو امیر بیگ (مرحوم)، ساکن حسین آباد، سکردو کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا تھا۔گذشتہ ہفتے لاہور منعقدہ پر ہجوم اور پر وقار تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم کاچو امیر بیگ کے لئے اعلان کردہ یہ گولڈ میڈل مرحوم کے فرزند، سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدامحمدناشاد کو پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
بلتستان کے عوامی حلقوں نے بھی اس اعزاز کے پانے پر حاجی ناشاد اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ حاجی فدامحمدناشاد نے اپنے والد کے خدمات کو سراہتے ہوئے اس اہم قومی سطح کے اعزاز سے نوازنے پر تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اکبر بلتستانی سمیت امریکہ میںبسنے والے گلگت بلتستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی حاجی فدا محمد ناشاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو کاچو امیر بیگ مرحوم کی خدمات پر فخر ہے۔

Related Articles

Back to top button