امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

نیویارک کے گورنر کومو کا ڈیپورٹیشن کا سامنے کرنے والے تارکین وطن کو معافی دینے کا اعلان

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹیٹ کے گورنر نے متعدد ایسے تارکین وطن کہ جن کو ایک طرف ڈیپورٹیشن کا سامنا تھا اور دوسری طرف ان کے خلاف چھوٹے کیسز تھے ، کو معافی دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ فیصلہ انہوں نے خود کو بطور صدر حاصل صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا ۔
مذکور ہ اعلان گورنر کے آفس کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت پر کہ جب صدر ٹرمپ اور ان کی فیڈرل گورنمنٹ کی جانب سے امیگرنٹ کمیونٹیز سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ، نیویارک سٹیٹ اپنے اس عزم پر قائم ہے کہ ڈائیورسٹی ہی ہماری طاقت ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی امیگرنٹ کمیونٹیز کا تحفظ کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button