بین الاقوامی

نیوزی لینڈ کیخلاف فتح : ذوالفقار بسرا کی ٹیم پاکستان کو مبارکباد

نیوز ی لینڈ کے خلاف کامیابی پاکستان کی یکے بعد دیگرے ایک عظیم الشان فتح ہے جس پر پوری قوم کو ٹیم پاکستان پر فخر ہے، ذوالفقار بسرا

" "

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر ذوالفقار بسرا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف عظیم الشان فتح پر ٹیم پاکستان اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے ۔اپنے بیان میں ذوالفقار بسرا کا کہنا تھا کہ انڈیا کے بعد نیوز ی لینڈ کے خلاف کامیابی پاکستان کی یکے بعد دیگرے ایک عظیم الشان فتح ہے جس پر پوری قوم کو ٹیم پاکستان پر فخر ہے ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسی طرح ، پاکستانی ٹیم کو آئندہ میچوں میں بھی فتح اور نصرت عباءفرما ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ، ٹیم پاکستان کے لئے دعا گو ہے ۔

Zulfiqar Basra congratulates Team Pakistan

" "

Related Articles

Back to top button