اوورسیز پاکستانیز

نو ٹوٹے نامنظور؛ تحریک انصاف نیویارک کے تمام گروپوں نے ریجنل تقسیم مسترد کردی

نیویارک میں پارٹی کے اہم قائدین کا اجلاس، شرکاء نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی نیویارک کی نو ریجن میں تقسیم کو مسترد کردیا

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نیو یارک کی لیڈر شپ اور مختلف گروپوںکا اہم اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریکِ انصاف نیویارک کو 9 حصوں میں تقسیم کرنے کے OIC کے فیصلے کومتفقہ طورپر مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے قائدین امجدنواز ،چوہدری پرویز ریاض، رانا جاوید، شاہد رانجھا ،زمان آفریدی، چوہدری ضمیر، محمد یار بھلی، خورشیدبھلی ،خاور بیگ، سید وسیم ،چوہدری اکرم اعوان،  قیصر بھٹہ،عمر قریشی اورظفر چیمہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے 9 چیپٹر نہ بنائے جائیںورنہ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف او آئی سی کی جانب سے نیویارک سٹیٹ میں تحریک انصاف کی تنظیم کو 9ریجن میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے نیویارک سٹیٹ کی ایک مکمل تنظیم ہو ا کرتی تھی ۔
پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں ممبر شپ کی کٹ آف ڈیٹ چھ ستمبر مقرر کی گئی ہے جس کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے لیکن پارٹی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ابھی تک ممبر شپ کی شرح بہت کم ہے ۔

 


Related Articles

Back to top button