اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں تمام مساجد کے سامنے نماز جمعہ کے اجتماعات پولیس اہلکار تعینات ہونگے ، راجہ آزاد گل

پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور پولیس گاڑیوں کی پٹرولنگ جمعہ کے علاوہ بھی مسلم کمیونٹ کے علاقوں میں رہے گی

کمیونٹی پولیس حکام کی جانب سے کئے جانیوالے بروقت اقدام کی مشکور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اور پولیس کو باہمی روابط کو موثراور یقینی بناتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنانا چاہئیے ۔ راجہ آزاد گل، رانا سعید اور عزیز بٹ 

نیویارک (اردو نیوز ) راجہ کمیونٹی سنٹر کے پریذیڈنٹ راجہ آزاد گل،اور کمیونٹی قائدین رانا سعید، جاوید خان ،عزیز بٹ، راجہ شفقت ، راجہ نزاکت ، شبیر گل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد میں پیش آنے والے شوٹنگ کے افسوسناک واقعہ کے پیش نظر نیویارک کے پانچوں بوروز کی مساجد و اسلامک سنٹرز کے سامنے پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔یہ بات ہمیں نیویارک کے پولیس حکام کی جانب سے بتائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور پولیس گاڑیوں کی پٹرولنگ جمعہ کے علاوہ بھی مسلم کمیونٹ کے علاقوں میں رہے گی ۔راجہ آزاد گل نے کہا کہ کمیونٹی پولیس حکام کی جانب سے کئے جانیوالے بروقت اقدام کی مشکور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اور پولیس کو باہمی روابط کو موثراور یقینی بناتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی اپنے ان تمام امریکی دوستوں کی مشکور ہیں کہ جنہوں نے سانحہ نیوزی لینڈ پر اظہارافسوس کیااور اس واقعہ کی شدید الفاظ میںمذمت کی ۔راجہ آزاد گل نے کہا کہ نفرت اور تشدد کی کسی بھی معاشرے میں اجازت نہیں ہو سکتی ۔

Related Articles

Back to top button