پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک کے سکول بند نہیں ہونگے ، مئیر ایرک ایڈمز کو دو ٹوک اعلان

نیویارک ، شکاگو نہیں ہے ۔ ہم ٹیچرز یونین کے ساتھ مسلسل رابطے اور بات چیت میں مصروف ہیں اور بچوں ، ٹیچرز اور سٹاف کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ، مئیر نیویارک

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے دوٹوک اور واضح الفاظ میں کہا ہے کہ نیویارک سٹی کے سکولز بند نہیں ہوں گے ۔ کوینز میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران مئیر ایڈمز کا ہنا تھا کہ میں نے مئیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد واضح کیا تھا کہ ہمارے سکولز بند نہیں ہوں گے ۔
مئیر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بچوں کے لئے سکول محفوظ مقام ہے اور ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ سکولوں میں بچوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں ۔
مئیر ایڈمز کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک ، شکاگو نہیں ہے ۔ ہم ٹیچرز یونین کے ساتھ مسلسل رابطے اور بات چیت میں مصروف ہیں اور بچوں ، ٹیچرز اور سٹاف کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ۔
نیویارک کے علاقے بروکلین سے منتخب ہونیوالی کونسل وومین ریٹا جوزف جو کہ کونسل وومین منتخب ہونیوالے سے قبل ایک سکول ٹیچر تھیں ، کا کہنا ہے کہ والدین کے پاس آپشن ہونی چاہئیے کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے بچو ں کو سکول بھیجنے کی بجائے ، آن لائن پڑھانے کا آپشن استعمال کریں ۔اس سلسلے میں انہوں نے دیگر کونسل ممبرز شاہانہ حنیف اور شیکھر کے ہمراہ سکول چانسلر سے بھی ملاقات کی

Related Articles

Back to top button