اوورسیز پاکستانیز

لانگ آئی لینڈ (نیویارک ) میں جاوید احمد شیخ کا انتقال

مرحوم لانگ آئی لینڈ کے نرسنگ ہوم میں داخل تھے جہاں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا جہاں چند روز قیام کے بعد انتقال کر گئے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ (نیویارک)میں کمیونٹی کے ایک مقامی رکن جاوید احمد شیخ انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر73سال تھی۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور اور نرسنگ ہوم میں داخل تھے ۔ مرحوم کے بھائی ابراہیم شیخ نے بتایا کہ نرسنگ ہوم میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جاوید شیخ کو ساو¿تھ ناسا یونیورسٹی ہسپتال ، لانگ آئی لینڈ میں داخل کیا گیا جہاں ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ 16اپریل کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ کمیونٹی ارکان اور دوست احباب نے ابراہیم احمد شیخ سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔جاوید شیخ مرحوم کے بھائی کے مطابق ان کے بھائی کا انتقال کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہوا۔

Javed Ahmad Shaikh, 73, pases away in Long Island, New York on April 16, 2020

Related Articles

Back to top button