اوورسیز پاکستانیز

چوہدری صلاح الدین مرحوم کی برسی ، فاتحہ خوانی و دعا

رانا سعید کے زیر اہتمام فاتحہ خوانی و دعا میں روحیل ڈار، عزیز بٹ ، پرویز اختر ، رضوان گلی ، نادر خان سمیت کمیونٹی ارکان کی شرکت

امام احمد علی نے چوہدری صلاح الدین مرحوم کے ساتھ ساتھ مشتاق کمبوہ کی ہمشیرہ ، پولیس آفیسر عدید فیاض،مرحومہ اور ترکی و شام کے زلزلہ زدہ مرحومین اور سانحہ پشاور کے مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کروائی

 

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سعید کے زیر اہتمام مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے سابق صدر و کمیونٹی کی معروف شخصیت چوہدری صلاح الدین مرحوم کی دسویں برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ برسی کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات عزیز بٹ ، چوہدری پرویز اختر، نادر خان ، بابر بٹ ، ڈاکٹر خلیل ، میاں عبداللہ ، صوفی مشتاق احمد کمبوہ ، رضوان گلی سمیت دیگر کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔

Rana Saeed, Ch Salah ud Din Fateh e Khawani
امام احمد علی نے چوہدری صلاح الدین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی۔ شرکاءنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری صلاح الدین مرحوم کی مغفرت فرمائیں، انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں ۔اس موقع پر کمیونٹی کے مقامی رہنما و بین العقائد ہم آہنگی کمیٹی کے چیف کوارڈی ڈی نیٹر صوفی مشتاق احمد کمبوہ کی ہمشیرہ مرحومہ ، پولسی آفیسر عدید فیاض شہید ،پولیس لائینز مسجد پشاور کے شہداء، ترکی اور شام کے زلزلے میں شہید ہونےو الے افراد کے لئے بھی فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ ہم ان المناک واقعات میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

چوہدری صلاح الدین مرحوم جنہیں بچھڑے دس سال ہو گئے ، کو یاد کرتے ہوئے روحیل ڈار ، رانا سعید، عزیز بٹ و دیگر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی ساتھی اور کمیونٹی ہمیشہ چوہدری صلاح الدین مرحوم کے لئے دعا گو ہے ۔ وہ ایک مخلص دوست اور ساتھی تھے ۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن کے علاوہ کمیونٹی کے ایک رکن کی حیثیت سے چوہدری صلاح الدین نے ہمیشہ کمیونٹی کے بہتری کے لئے اپنا کردارادا کیا ۔

رانا سعید نے دوست احباب سے کہا کہ وہ چوہدری صلاح الدین مرحوم سمیت تمام مرحومین کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔روحیل ڈار، عزیز بٹ ، رضوان گلی کا کہنا تھا کہ چوہدری صلاح الدین ایک عظیم ساتھی اور دوست تھا ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button