اوورسیز پاکستانیز

نیوجرسی: ڈاکٹر عامر کی نماز جنازہ جرسی سٹی میں ادا کی گئی

ڈاکٹرعامر کو نیوجرسی میں ان کی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا، کمیونٹی کا امتیاز سید سے اظہار تعزیت

نیوجرسی ( اردو نیوز) نیوجرسی میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت امتیاز سید کے جواں سال صاحبزادے ڈاکٹر عامر سید انتقال کر گئے ہیں۔سوگوار خاندان کے قریبی دوست نک سلیم کے مطابق ڈاکٹر عامر سیدکو گھر پر دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایمبولنس کو کال کی گئی لیکن جب تک ایمبولنس پہنچی اس وقت تک ڈاکٹر عامر سید مرحوم اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ جرسی سٹی میں ادا کی گئی جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی نے امتیاز سید سے ان کے صاحبزادے ڈاکٹر عامر سیدکی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرعامر سید کا شمار نیوجرسی ( امریکہ ) میں بہترین جواں سال فزیشن میں ہوتا تھا۔ انہیں ان کی پروفیشنل خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈ ز بھی دئیے گئے ۔ ڈاکٹر عامر سید کی وفات سے پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی ایک قابل فخر رکن سے محروم ہو گئی ہے۔ اردو نیوز بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ 

Urdu News New Jersey, Dr Amer Syed

Related Articles

Back to top button