اوورسیز پاکستانیز

حمزہ مسجد لانگ آئی لینڈ میں کووڈ۔19فری ٹیسٹنگ

ویلی سٹریم ، لانگ آئی لینڈ میں واقع پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے بڑے اسلامی مرکز میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ارکان کی کووڈ۔19فری ٹیسٹنگ کی گئی ، کارڈیو ویسکولر ڈائیگا ناسٹک بھی کی گئی

فری کوووڈ19ٹیسٹنگ کے اہتمام میں PAYSکے کاشف حسین ، اسریٰ راشد ، MOSکے کیپٹن عدیل رانا اور PALSکے ڈیٹیکٹو روحیل خالد سمیت ان کی ٹیم نے مظالی کردار ادا کیا
حمزہ مسجد کے صدر سرفراز احمد سمیت مسجد انتظامیہ کی ارکان کی جاب سے میڈیکل عملے اور کمیونٹی تنظیموں کو نہ صرف خوش آمدید کہا گیا بلکہ ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا

نیویارک ( اردونیوز)پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی ( PAYS) اور حمزہ مسجد نے ہفتے کے روز ویلی سٹریم ،لانگ آئی لینڈ میں واقع حمزہ مسجد میں کووڈ19۔ ٹیسٹ اور مکمل کارڈ یا ویسکولر ٹیسٹنگ کی مفت فراہمی کا اہتمام کیا ۔ اہم طبی خدمات کی فراہمی ایڈوانسڈ کارڈ یا ویسکولرڈائیگنوسٹک ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی(MOS) اور پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی (PALS)کے کاشف حسین ، کیپٹن عدیل رانا اور ڈیٹیکٹو روحیل خالد سمیت ان کے بڑی تعداد میں ساتھیوں کے تعاون سے کی گئی تھی۔اس موقع پر کووڈ19 اور انٹی باڈی ٹیسٹنگ کے علاوہ بڑی تعداد میں فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز تقسیم کئے گئے اور کارڈ یا ویسکولر کے حوالے سے معلوماتی لٹریچرز بھی تقسیم کیا گیا ۔
شرکاءکےلئے باربی کیو کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔بار بی کیو کے انتظام میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی اور پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے ارکان نے خصوصی کردار ادا کیا ۔ انہوں نے موقع پر ہی بار بی کیو تیار کرکے ٹیسٹنگ کے لئے آنیوالے افراد اور نمازیوں کو پیش کیا ۔
حمزہ مسجد کے صدرسرفراز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسجد کے احاطے میں کووڈ۔19کیمپ لگانے والی تنظیموںپاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی اور پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی اور ٹیسٹنگ کرنے والے میڈیکل عملے کو خوش آمدید کہا۔
شہزاد نے اس موقع پر حمزہ مسجد کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا خاص طور سے کووڈ19۔ کے دوران حمزہ مسجد کی انسانی و فلاحی خدمات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔19 کے دوران حمزہ مسجد نے ضرورتمندوں اور مستحقین میں بڑی تعداد میں تازہ کھانے اور گراسری و راشن تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کو متحرک اور فعال دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ان والدین کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے بچوں کو ان کاموں پر لگایا اور میں نوجوانوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہیں اللہ پاک نے ایسے کاموں کے لئے منتخب کیا۔
حمزہ مسجد کے صدر سرفراز احمد نے کہا کہ یہ اللہ پاک کی رحمت ہے کہ مسجد حمزہ کے رضا کاران اس قدر محنت سے کام کرنے والے ہیں۔انہوں نے PAYS، PALS,MOS اور کارڈ یاویسکولر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فری کووڈ۔19 ٹیسٹنگ اور دیگر ٹیسٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔
پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی کے روح رواں کاشف حسین نے حمزہ مسجد کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کووڈ ۔19 اور اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کے لئے سہولت فراہم کی۔ انہوں نے اس موقع پر کارڈ یا ویسکولرڈائیگا ناسٹک ٹیم کے علاوہ مسلم آفیسرز سوسائٹی اور پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کا تعارف کراتے ہوئے انکی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کل کووڈ 19 کی ٹیسٹنگ چل رہی ہے تاہم ہماری کمیونٹی میں اس کا رجحان کم ہے۔ اسی مقصد کےلئے اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ٹیسٹنگ ممکن ہو۔انہوں نے کارڈ یا ویسکولرڈائیگا ناسٹک والوں کو خاص طور سے شکریہ ادا کیا جو اپنے ساتھ ڈاکٹرز کی ٹیم مکمل سہولتوں پر مشتمل بس لیکر آئے تھے۔
حمزہ مسجد کی روحی کپاڈیہ نے کہا کہ جب ان سے PAYS والوں نے رابطہ کیا تو جس بات نے مجھے متاثر کیا وہ ان کا جذبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے ساتھ ہماراپہلا تجربہ تھا جو کامیاب رہا۔ انہوں نے اس موقع پر انہوں نے اکنا ریلیف کے اشتراک سے فوڈ پینٹری کے بارے میں بتایا کہ ہم نے دو ڈبوںکے ساتھ شروع کیا تھا، آج الحمداللہ ہمارے پاس ایک ململ فوڈ پینٹری ہے جس کے ذریعے ضروتمندوں اور مستحقین کی مدد کی جارہی ہے۔
اس موقع پر کیپٹن رانا عدیل،ڈیٹیکٹوروحیل خالد، اسریٰ راشد اور زونیراچغتائی نے بھی اظہار خیال کیا۔خصوصی ایونٹ کے دوران 100 سے زائد لوگوں کو کووڈ 19 اور انٹی باڈی ٹیسٹنگ کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔حمزہ مسجد اور PAYS نے پہلی مشترکہ کاوش پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اسطرح کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے تاکہ لانگ آئیلنڈ کی ڈائیورس کمیونٹیز کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جاسکے۔

Al-Rayaan Muslim Funeral Services

COVID-19 testing at Hamza Masjid, Valley Stream, Long Island, New York

Related Articles

Back to top button