پاکستان

مقتول نعمان سلیمی کی گاڑی مل گئی، قاتلوں کی تلاش جاری

نعمان سلیمی کے اہل خانہ کے مطابق پولیس حکام نے انہیں بتایا ہے کہ قاتلوں کی تلاش کےلئے تفتیش 24گھنٹے جاری ہے

مقتول کی کیب کہاں سے برامد ہوئی ، جاری تفتیش کی وجہ سے پولیس نے تفصیل شئیر نہیں کی ، گاڑی کو فرانزک کےلئے بھجوا دیا گیا

نیویارک (اردونیوز ) ایسٹ نیویارک ، بروکلین کے علاقے میں قتل ہونیوالے پاکستانی کیب ڈرائیور نعمان سلیمی کی گاڑی پولیس نے برامد کر لی ہے اور اسے فرانزک کےلئے فرانزک ماہرین کے حوالے کر دیا ہے تاکہ گاڑی سے کوئی ایسا سراغ مل سکے کہ جس سے قاتل (یا قاتلوں ) کی نشاندہی ہو سکے اور ان تک پہنچا جا سکے۔ مقتول نعمان سلیمی کے بھائی رضوان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گاڑی برامد کر لی گئی ہے تاہم کیس زیر تفتیش ہونے کی وجہ سے وہ تفصیل فی الحال شئیر نہیں کر سکتے ۔ سوگوار خاندان کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس حکام مسلسل اس کیس پر کام کررہے ہیں تاکہ قاتل یا قاتلوں تک جلد از جلد پہنچا جا سکے ۔
واضح رہے کہ نعمان سلیمی کو اٹلانٹک اور ولیمز ایونیو ، بروکلین پر رات تین بجے کے قریبی نامعلوم فرد یا افراد کی جانب سے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس کی کیب (ٹیکسی) کو لے کر قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔دریں اثناءپاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے جواں سال نعمان سلیمی کے قتل پر سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

Noman Saleemi, Brooklyn, Homicide

Related Articles

Back to top button