پاکستان

پاکستان ہاؤس نیویارک میں جشن آزادی پاکستان

کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (لٹل پاکستان) پرنسیم علی زئی کے زیر اہتمام پاکستان ہاؤس نیویارک میں اس سال بھی جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب منعقد ہوئی

تقریب میں قائمقام قونصل جنرل نواب عادل علی خان ، نسیم خان علی زئی ، شاہ روز خان علی زئی ، خالد اعوان، سرور چوہدری ، کونسل وومین فرح لوئیس ،چوہدری افتخار تارڑ ایڈوکیٹ ، ملک ریاض، ابرار خان علی زئی ، ڈاکٹر محمد علی ، مرزا انیس بیگ،حافظ اعجاز احمد، وسیم شہزاد، جیمز سپرئین، ظفر خان علی زئی ، عبدالرحیم علی زئی ، ٹرکوٹس بھیکن، حلیم چوہدری ، حامد چوہدری ، نور خان، فیصل خان، ظفر اقبال ، لقما ن خان ، ماجد گیلانی، محمد حفیظ، صدر الدین خان ، تیمور ملک، چوہدری اختر، خالد بندیشہ ، ظفر اقبال کسانہ ، چوہدری علی ریاض، ڈاکٹر گوہر خان ، ڈاکٹر دانش ،ہمایوں شبیر کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان نے بھی شرکت کی

نیویارک ( اردو نیوز )علیزئی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان ہاو¿س نیویارک میں اس سال بھی جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔اس تقریب میں قائمقام قونصل جنرل نواب عادل علی خان ، نسیم خان علی زئی ، شاہ روز خان علی زئی ، خالد اعوان، سرور چوہدری ، چوہدری افتخار تارڑ ایڈوکیٹ ، ملک ریاض، ابرار خان علی زئی ، ڈاکٹر محمد علی ، مرزا انیس بیگ،حافظ اعجاز احمد، وسیم شہزاد، جیمز سپرئین، ظفر خان علی زئی ، عبدالرحیم علی زئی ، ٹرکوٹس بھیکن، حلیم چوہدری ، حامد چوہدری ، نور خان، فیصل خان، ظفر اقبال ، لقما ن خان ، ماجد گیلانی، محمد حفیظ، صدر الدین خان ، تیمور ملک، چوہدری اختر، خالد بندیشہ ، ظفر اقبال کسانہ ، چوہدری علی ریاض، ڈاکٹر گوہر خان ، ڈاکٹر دانش ،ہمایوں شبیر کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان نے بھی شرکت کی ۔

جشن آزادی کی اس تقریب کے مہمان خصوصی نواب عادل علی خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت علی زئی فاو¿نڈیشن کے انٹر نیشنل بانی ، او پی آر ایم کے چئیرمین اور امریکہ میں پاکستان ہاو¿س کے بانی نسیم خان علی زئی نے کی ۔

تقریب میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن )، جے یو آئی ، فریڈم فورم کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے قائدین نے خطاب کیا اور جشن آزادی پاکستان پر کمیونٹی اور ہم وطنو کو مبارکباد دی ۔

قائمقام قونصل جنرل نواب عادل علی خان نے بھی شرکاءکو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی ملک و قوم کی حقیقی سفیر ہے ۔ اوورسیز کمیونٹی پر پاکستان کو فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وطن پاکستان نے گذشتہ 76سالوں میں کافی ترقی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا اجتماعی کردار ادا کرکے پاکستان کو اقوام عالم میں ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے اور دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرنی ہے ۔

تقریب سے سٹیج سیکرٹر ی شاہ روز خان نے انگلشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور امریکہ میں ایک سیکنڈ جنریشن پاکستانی کی حیثیت سے ہم سب کو اپنے مادر وطن کے ساتھ اپنے رشتے اور تعلق کو مضبوط بنائے رکھنا ہے ۔

سرور چوہدری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت کی بنیاد پر بنا۔ جمہوری طور پر ہمیں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے ۔انہوں نے بانیان پاکستان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

صوفی مشتاق احمد اور قاری اعجاز نے تحریک پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا ہمیںاپنے بزرگوں اور بانیان پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئیے ۔انہوں نے ہمیں ایک آزاد وطن،اور پہچان دی ہے ۔ ہمیں قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اوورسیز میں اپنا قومی کردارادا کرنا چاہئیے ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ حافظ لقمان خان نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔ راجہ طلعت نقیبی نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا۔ مرزا انیس بیگ نے بھی حمد و نعت پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔

شرکاءنے مل کر پاکستان کے76ویں جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر پاکستان ہاؤس نیویارک ’پاکستان زندہ آباد‘، پاکستان پائندہ آبادکے نعروں سے گونج اٹھا ۔

آخر میں حافظ لقمان نے پاکستان کی ترقی ، سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کروائی اور تقریب کے میزبان نسیم خان علی زئی اور مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا۔حاضرین نے میزبان کے زیر اہتمام گذشتہ تیس سالوں سے کونی آئی لینڈ ایونیو پر جشن آزادی مسلسل منائے جانے کے اقدام کو سراہا اور اسے عظیم خدمت قرار دیا۔

اس موقع پر کونسل وومین فرح لوئیس نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈ پیش کیا۔

 

 

Related Articles

Back to top button