اوورسیز پاکستانیز

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 100سے زائد پولیس افسران کی ترقیاں

پولیس ہیڈ کوارٹر ون میں خصوصی تقریب ،پولیس کمشنر جیمز او نیل کی شرکت، ترقی پانے والے 15کیپٹن، 73سارجنٹس ،32ڈیٹیکٹو اور 32سویلین کو ترقیاں دینے کا اعلان کیا گیا

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں فرائض منصبی ادا کرنے والے ایک سو سے زائد پولیس آفیسرز اور سویلین کو ترقیاں دی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں پولیس ہیڈ کوارٹر ون ، ون پولیس پلازہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میںپولیس کمشنر جیمز او نیل سمیت اعلیٰ پولیس حکام شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ترقی پانے والے 15کیپٹن، 73سارجنٹس ،32ڈیٹیکٹو اور 32سویلین کو ترقیاں دینے کا اعلان کیا گیا، انہیں بیج پہنائے گئے ۔ پولیس کمشنر نے ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

Related Articles

Back to top button