پاکستانخبریں

جنرل پرویز مشرف دوبئی میں علیل، ہسپتال داخل

پرویز مشرف کے خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف ایک عرصے سے علیل ہیں اور زیر علاج ہیں

دوبئی (اردو نیوز) سوشل میڈیا پر بالخصوص انڈین کے حوالے سے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف علالت کی وجہ سے ایک بار پھر دوبئی کے ہسپتال داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ان کے خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف ایک عرصے سے علیل ہیں اور زیر علاج ہیں ۔ سابق صدر گزشتہ تین ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں لاحق بیماری ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) کی وجہ سے پیچیدگیوں کا شکار ہیںحال ہی میں وہ علاج کے سلسلے میں ہسپتال داخل ہوئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

پرویز مشرف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا، البتہ وہ علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت قدرے بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ پرویز مشرف کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں

واضح رہے کہ پرویز مشرف پاکستان میں اپنے خلاف دائر بغاوت کے مقدمے کے بعد دوبئی منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے۔

 

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button