پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پیکج کا اعلان

سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات موثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں،بینکنگ چینل سے رقوم بھیجنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی

ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔وزیر اعظم

اسلام آباد (اردو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیےخصوصی پیکیج لانے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کا موقع ملا۔ ہم بینکنگ چینل سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کے راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ فلپائین کامیابی سے یہ کارنامہ سرانجام دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی ، بینکنگ چینل سے رقوم بھیجنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی، رکاوٹیں دور کرنے سے ترسیلات زر 20ارب ڈالر سے بڑھا کر 40ارب ڈالر تک جاسکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی کے موقع پر امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات موثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو پاکستانیوں کے خدشات بہتراندازمیں حل کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔

Related Articles

Back to top button