بین الاقوامی

اوورسیز پاکستانیوں کے سوشل میڈیا پر ووٹ ڈالنے کی اجازت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، نادرا حکام

اسلام آباد (اردو نیوز )نادرا حکام نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ 25جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا گیا ہے ۔ نادرا کے مطابق یہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کی آئندہ سماعت الیکشن کے بعد ہو گی مزید براں ووٹ کے سلسلے میں نادرا حکام کی جانب سے ضروری اقدامات اور تقاضوں کو بھی ابھی حتمی شکل اور منظور ی نہیں دی گئی ۔نادرا کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کا تجربہ کسی ضمنی الیکشن میں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button