پاکستان

علامہ رضاؤالدین صدیقی نیویارک میں انتقال کرگئے

علامہ رضاؤالدین صدیقی دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب نہیں ہوسکے، تدفین بھیرہ شریف میں ہوگی


نیویارک(اردو نیوز) معروف عالم دین ، زاویہ انٹرنیشنل کے سربراہ  علامہ رضاؤالدین صدیقی نیویارک میں انتقال کر گئے  

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ۔

مرحوم دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ ان کے دل کا بروکلین نیویارک میں آپریشن بھی ہوا لیکن وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوسکے اور ہفتے کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ بروکلین میں ادا کی جائے گی جس کے بعد جسد خاکی کو بھیرہ شریف بھجوایا جائیگا جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائیگا ۔

اردو نیوز 

Related Articles

Back to top button