اوورسیز پاکستانیزپاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کےلئے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے15ستمبر تک رجسٹریشن لازم

سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ 14اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کےلئے 15ستمبر سے پہلے آن لائن رجسٹریشن لازمی طور پر کروائیں

اگرچہ جنرل الیکشن میں امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی میں ووٹ ڈالنے کا خوب ذکر تھا لیکن 15ستمبر سے پہلے رجسٹریشن کروانے کا رجحان کمیونٹی میں کم نظر آرہا ہے

واشنگٹن (اردو نیوز ) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ 14اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کےلئے 15ستمبر سے پہلے آن لائن رجسٹریشن لازمی طور پر کروائیں ۔کمیونٹی کے نام اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں سفیر نے کہا کہ پاکستا ن میں 14اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں ۔ امریکہ میں بسنے والے پاکستانی آئی ووٹ کے ذریعے اگر ان الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں 15ستمبر تک آن لائن رجسٹریشن کروانا لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا ووٹ رجسٹر لیں تو پھر اگر آپ کے حلقے میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے تو پھر متعلقہ اوورسیز پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے

Washington: Ambassador Ali J. Siddiqui’s Message on I-Voting for Pakistani American Community in the U.S

امریکاسفیر ِپاکستان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 15ستمبر سے پہلے رجسٹریشن کروالیں، تمام اوورسیز پاکستانی اپنی رجسٹریشن اور ووٹ ڈالنے کے عمل میں شامل ہوں۔
اگرچہ جنرل الیکشن میں امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی میں ووٹ ڈالنے کا خوب ذکر تھا لیکن 15ستمبر سے پہلے رجسٹریشن کروانے کا رجحان کمیونٹی میں کم نظر آرہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button