پاکستان

امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں 5ڈالر کی خاطر پاکستانی قتل

کنکٹی کٹ میں ایک سیاہ فام شخص نے صرف پانچ ڈالرز کی خاطر ایک جواں سال،30سالہ پاکستانی امریکن ذیشان چوہدری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں ایک سیاہ فام شخص نے صرف پانچ ڈالرز کی خاطر ایک جواں سال،30سالہ پاکستانی امریکن ذیشان چوہدری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ذیشان چوہدری کو ان کے ملکیتی موٹل 6میں گولیاں مارنے والا31سالہ سیاہ فام آلون واہ ،اس کی گرل فرینڈ کے مطابق مبینہ طور پر ایک ماہ سے مقیم تھا ۔ 28جون کو اس کی گرل فرینڈ نے چاہا ہے کہ اپنے دوست کے ساتھ سومنگ پول میں جائے تو ذیشان چوہدری نے انہیں کہا کہ ہوٹل کا کسی بھی گیسٹ کو اپنے ساتھ کسی کو پول میں لے جانے کےلئے دس ڈالرزادا کرنے ہوں گے ۔ اس بات پر ذیشان چوہدری ، قاتل آلوان واہ اور اس کی گرل فرینڈ میں تلخ کلامی اور جھگڑا شرو ع ہو گیا ۔اس دوران آلون واہ اپنی گرل فرینڈ کے کمرے میں گیا اور مبینہ طور پر وہاںسے اپنی گن کے کر واپس آیا اور اس نے ذیشان چوہدری پر گولیاں برسانا شروع کر دی۔ فائرنگ کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس کاروائی کے دوران اسے حراست میں لے لیا گیا ۔سی سی ٹی وی کا مشاہدہ کرنے والے ایک پولیس آفیسر کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ آلون واہ ، کمرے سے جب نکلا تو اس کا ایک ہاتھ اس کی جیب میں تھا ۔ اس نے واپس آکر ایکی منٹ تک ذیشان چوہدری کے ساتھ ایک بار پھر تلخ کلامی کی اور اس دوراناچانک فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سومنگ پول کے پاس فائرنگ کا جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت متعدد بڑے اور بچے جائے وقوعہ پر موجود تھے ۔بتایا گیا کہ جائے وقوعہ سے فرار کے بعد آلون نے پولیس کو کا ل کرکے کہا کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔۔ پولیس آفیسرز نے اس کی بتائی ہوئی لوکیشن پر جا کر اسے تحویل میں لے لیا ۔
مقتول ذیشان چوہدری کے والد چوہدری ندیم وڑائچ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ذیشان چوہدری بہت اچھا بیٹا، بہت اچھا انسان تھا۔ اس کی ہمیشہ کوشش تھی کہ بزنس مین بنے ۔ اس نے دن رات محنت کرکے موٹل کا بزنس تلاش کیا اور بزنس حاصل کرنے کے بعد خوب محنت کی اور اس کی سیل ایک سال میں دو گنا کر دی ۔ہم یانکرز (نیویارک) میں رہتے تھے۔ ذیشان ، موٹل کی وجہ سے کنکٹی کٹ میں ہی منتقل ہوگیا ۔ہم اپنے بیٹے کے کیس میں پولیس اور عدالتوں سے انصاف چاہتے ہیں ۔

Zeshan Chaudhry, Vernon, Motel 6

Related Articles

Back to top button