اوورسیز پاکستانیز

پاکولی نیویارک کے زیر اہتمام 18اگست کو کوینز میلہ کی تیاریاں شروع

پاکولی کے بانی بشیر قمر اور سلمان ظفرنے شرکاءکو کننگ ہیم پارک میں پہلے جشن آزادی پاکستان کوینز میلے کے انعقاد کے فیصلے ، پرمٹ اور تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا

کوینزمیلہ 18اگست کو کننگ ہیم پارک واقع یونین ٹرن پائیک ، فریش میڈوز میں ہوگا۔ میلے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکولی نیویارک کے زیر اہتمام کننگ ہیم پارک میں خصوصی ”کک آف میٹنگ“ منعقد ہوئی
میٹنگ میں بشیر قمر،سلمان ظفر، سلمان شیخ ، ہمایوں شبیر، عتیق قادری ،عاصم ملک، سعید حسن ،عذرا ڈار، صوبیہ اور ناہید بھٹی کے علاوہ شکیل شیخ، ظہیر احمد مہر، دانش ملک ، راجہ رزاق، عابد بٹ ، انور، سیمی اسد، شفیق خان ، ناصر سلیم ،وکیل انصاری کی شرکت
سٹیٹ سینیٹر جان لو ، کی ذاتی کوششوں سے ہم اس پارک میں جشن آزادی پاکستان کا پرمٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، پاکولی نیویارک پوری کمیونٹی کی جانب سے ان کا شکرئیہ ادا کرتی ہے،سلمان ظفر
ہم اہالیان نیویارک بالخصوص اہالیان کوینز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ 18اگست کو کوینز میلے میں شریک ہو کر جشن آزادی پاکستان کی خوشیاں منائیں اور کوینز میںسبز ہلالی پرچم کو بلند کریں ،بشیر قمر
کوینز میلے کے دوران پاکولی نیویارک کی جانب سے اہم پروگرام پیش کئے جائیں گے ، پاکستان کے چوٹی کے فنکاروں کےساتھ کنٹریکٹ ہو گئے ہیں جو کہ شرکاءکے محظوظ کرنے کے لئے اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے
پاکولی نیویارک کا ہر رکن ، 18اگست تک دن رات محنت کرکے اس میلے کو یادگاراور عظیم الشان بنائے گا۔ ہمیں کمیونٹی کے تعاون ، سپورٹ اور سپرپرستی کی ضرورت ہے، پاکولی نیویارک کی کیک آف میٹنگ

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ، نیویارک (پاکولی نیویارک ،PACOLI New York) کے زیر اہتمام کمیونٹی کی تاریخ میں پہلی بار جشن آزادی پاکستان پر جشن آزادی پاکستان کوینز میلے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ یہ میلہ 18اگست کو کننگ ہیم پارک واقع یونین ٹرن پائیک ، فریش میڈوز ، کوینز میں ہوگا۔ میلے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکولی نیویارک کے زیر اہتمام کننگ ہیم پارک میں خصوصی ”کک آف میٹنگ“ منعقد ہوئی جس میں پاکولی نیویارک کے عہدیداران اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات و ارکان بشیر قمر،سلمان ظفر، سلمان شیخ ، ہمایوں شبیر، عتیق قادری ،عاصم ملک، سعید حسن ،عذرا ڈار، صوبیہ اور ناہید بھٹی کے علاوہ شکیل شیخ، ظہیر احمد مہر، دانش ملک ، راجہ رزاق، عابد بٹ ، انور، سیمی اسد، شفیق خان ، ناصر سلیم ،وکیل انصاری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکولی نیویارک کے بانی بشیر قمر اور سلمان ظفرنے شرکاءکو کننگ ہیم پارک میں پہلے جشن آزادی پاکستان کوینز میلے کے انعقاد کے فیصلے ، پرمٹ اور تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ عتیق قادری نے تلاوت قرآن مجید سے میٹنگ کا آغاز کیا جس کے بعد بشیر قمر نے سلمان ظفر سے کہا کہ کننگ ہیم پارک میں میلے کے پرمٹ کے حصول کی کوششوں سے آگاہ کریں۔ سلمان ظفر نے کہا کہ نیویارک سٹیٹ سینیٹر جان لو جو کہ امیگرنٹ کمیونٹی کے ایک دوست لیڈر ہیں، کی ذاتی کوششوں سے ہم اس پارک میں جشن آزادی پاکستان کا پرمٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکولی نیویارک پوری کمیونٹی کی جانب سے ان کا شکرئیہ ادا کرتی ہے ۔
بشیر قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سٹیٹ سینیٹر جان لو اور سلمان ظفر کی کوششوں کے مشکور ہیں کہ جن کی وجہ سے پارک کا پرمٹ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کننگ ہیم پارک کا انتخاب اس لئے کیا کہ یہ کوینز کے وسط میں واقع ہے ۔ کوینز ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کا گڑھ ہے۔یہاں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان مقیم ہیں اور پاکولی نیویارک نے فیصلہ کیا کہ کوینز میں جشن آزادی کی خوشیاں اور جشن منانے کے سلسلے میں کوینز میں سالانہ میلے کا آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ کننگ ہیم پارک میں جشن آزادی پاکستان کا ایسا سٹیج تیار ہوگا کہ جو اپنی مثال آپ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کننگ ہیم پارک میں پارکنگ کا وسیع انتظام ہے۔ ہم اہالیان نیویارک بالخصوص اہالیان کوینز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ 18اگست کو کوینز میلے میں شریک ہو کر جشن آزادی پاکستان کی خوشیاں منائیں اور کوینز میںسبز ہلالی پرچم کو بلند کریں ۔،
بشیر قمر نے نے مزید بتایا کہ کوینز میلے کے دوران پاکولی نیویارک کی جانب سے اہم پروگرام پیش کئے جائیں گے ، پاکستان کے چوٹی کے فنکاروں کےساتھ کنٹریکٹ ہو گئے ہیں جو کہ شرکاءکے محظوظ کرنے کے لئے اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکولی نیویارک کا ہر رکن ، 18اگست تک دن رات محنت کرکے اس میلے کو یادگاراور عظیم الشان بنائے گا۔ ہمیں کمیونٹی کے تعاون ، سپورٹ اور سپرپرستی کی ضرورت ہے ۔
شرکاءکی جانب سے پاکولی نیویارک کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا اور کہا گیا کہ پاکولی نیویارک نے کوینز میلے کا انعقاد کا فیصلہ کرکے پاکستانی کمیونٹی کوینز کا ایک دیرینہ مطالبہ اور خواہش پوری کر دی ہے ۔

PACOLI New York Queens Mela

Related Articles

Back to top button