پاکستان

ٹرمپ انتظامیہ نے اسلام آبادکی فوجی امدادبحال کرنے پر غور شروع کردیاہے،واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ

واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکا کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اسلام آبادکی فوجی امدادبحال کرنے پر غور شروع کردیاہے‘عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک امریکا تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کا نیا دور کھلا ہے‘اخبارکے مطابق ایٹمی قوت کی کی حامل ریاست کو واشنگٹن کے اثر و رسوخ سے باہر کرنے سے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سابق مشیر برائے پاکستان نے امریکی اخبار کو اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں سابق امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان کی عسکری امداد روکنا امریکا کا انتہائی تباہ کن فیصلہ تھا۔امریکا کے سابق اور موجود سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد سب سے بڑی وجہ رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کے سب سے قریبی اتحادی کی حیثیت سےپاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں تاہم اس ایٹمی قوت کی حامل ریاست کو واشنگٹن کے اثر و رسوخ سے باہر کرنے سے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button