بین الاقوامیپاکستان

پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض کےلئے رجوع کر لیا

انڈونیشیا میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر ا کی نٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان نے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے

انڈونیشیا (اردو نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرسے ملاقات ہوئی ہے۔انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر ا کی نٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان نے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے ، اس ملاقات میں گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ اوراقتصادی ڈویڑن کے حکام بھی شامل تھے۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دورے میں قرض کے حجم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

Related Articles

Back to top button