پاکستانخبریں

نیویارک میں گلگت بلتستان فیسٹول 29جنوری کو ہوگا

Gilgit Baltistan Festival to take place in New York on Jan 29, 2023 by Mohammad Nasim Gilgiti

’سونی وطن گلگت بلتستان امریکہ ‘ کے زیر اہتمام یوم گلگت بلتستان کی تقریب میں گلگت بلتستان کی اہم شخصیات اور اعلیٰ سفارتکار مدعو

نیویارک (چینل فائیو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ’سونی وطن گلگت بلتستان امریکہ ‘کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی نیویارک میں یوم گلگت بلتستان منائے گی اور گلگت بلتستان فیسٹول کا اہتمام کیا جائیگا۔گلگت بلتستان فیسٹول 29جنوری کی شام چھ بجے آگرہ پیلس کوینز (نیویارک ) میں منعقد ہوگا۔ نسیم گلگتی اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام گلگت بلتستانی کمیونٹی کی اس سالانہ تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیر برائے ٹورازم راجہ ناصر علی ، امریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان اور قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کو مدعو کیا گیا ہے ۔

Mohammad Nasim Gilgiti
Mohammad Nasim Gilgiti

تقریب میں گلگت بلتستان کی تاریخ سمیت ثقافت اور روایات کے اہم پہلو اجاگر کئے جائیں گے اور پاکستان سمیت امریکہ میں بسنے والی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی خدمات بھی بیان کی جائیں گی ۔
نسیم گلگتی اور ان کی تنظیم سونی وطن گلگت بلتستان امریکہ کے زیر اہتمام گذشتہ پندرہ سے زائد سالوں سے نیویارک میں یوم گلگت بلتستان منایا جاتا ہے اور اس کا شمار اب کمیونٹی کے اہم ایونٹس میں ہوتا ہے ۔نسیم گلگتی نے کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

Gilgit Baltistan Festival New York

 

Related Articles

Back to top button