اوورسیز پاکستانیزپاکستان

نیوجرسی پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا، ایڈیسن میں عظیم الشان پاکستان ڈے پریڈ

کانگریس مین فرینک پلون، لارڈ نذیر احمد، اسمبلی ویمن نینسی پنکن، سٹیٹ سینیٹر ڈائمین ،وڈ برج، ایڈیسن کے مئیر حضرات ،کونسلمین جو کوئیل،قائمقام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

نیوجرسی پریڈ کمیٹی کے چئیرمین ملک سلیمان ، پریذیڈنٹ کامران خان ،بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان ڈاکٹرمحمد زبیر ،سیم خان، میاں عزیزاور متین عباس سمیت دیگر نے پریڈ کی قیادت کی
پریڈ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ہزاروں ارکان کی شرکت، اوکٹری روڈ مسلسل پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا، فلوٹس پر قومی ثقافت اور تاریخ کی رنگ نمایاں رہے

Pakistan Day Parade New Jersey 2018
Pakistan Day Parade New Jersey 2018

نیوجرسی (خصوصی رپورٹ) جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں حسب روایت اس سال بھی امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد ہوئی ۔ ایڈیسن میں نکالی جانے والی پریڈ میں اس سال امریکی کانگریس مین فرینک پلون، برطانیہ سے خصوصی طور پر آئے ہاوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد، وڈ برج ٹاو¿ن شپ کے مئیر جان میک کارمیک ، ایڈیسن کے مئیر ٹھامس لینکے ،قائمقام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے پریذیڈنٹ افضل بٹ سمیت اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پریڈ کی قیادت سال2018کے لئے پریڈ کمیٹی کے چئیرمین ملک سلیمان ، پریذیڈنٹ کامران خان ،بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان ڈاکٹرمحمد زبیر(خزانچی) ،سیم خان، میاں عزیزاور متین عباس سمیت دیگر نے کی۔
پریڈ حسب روایت اوکٹری روڈ پر واقع شالیمار ریسٹورنٹ کے سامنے سے شروع ہوئی ۔ پریڈ کے آغاز سے قبل شرکاءکے اعزاز میں شالیمار ریسٹورنٹ پر حلوہ پوڑی کا ناشتہ دیا گیا ۔بعد ازاں اوکٹری روڈ پر مہمانان خصوصی گرینڈ مارشل ، اہم امریکی شخصیات اور پریڈ کمیٹی کے علاوہ کمیونٹی ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور انہوں نے پریڈ شروع کی ۔ ان کے پیچھے پریڈ میں شامل پاکستانی ، ساو¿تھ ایشین اور مختلف امریکی تنظیموں کے فلوٹس بھی پریڈ میں شامل ہوگئے ۔ پاکستانی فلوٹس کو جشن آزادی پاکستان کے حوالہ سے سجایا گیا تھا جبکہ ان پر پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔ ان فلوٹس پر پاکستانی ملبوسات پہنے کمیونٹی ارکان نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور امریکہ کے جھنڈے تھام رکھے تھے اور تمام وقت پاکستان اور جشن آزادی پاکستان کے حق میں نعرہ فضاءمیں بلند کرتے رہے ۔
کمیونٹی ارکان اور فلوٹس پر مشتمل پریڈ کے قافلے نے اوکٹری روڈ پر ایک میل سے زائد کا فاصلہ تین گھنٹوں میںطے کیا، اس دوران وہ اہل محلہ اور امریکی راہ گیروںکی مسلسل توجہ کا مرکز بھی بنے رہے ، پریڈ کے روٹ کے اطراف پر موجودہ راہ گیروں نے شرکاءکو جشن آزادی کی مبارکباد دی ۔
اوکٹری روڈ سے پریڈ شیزان ہوٹل کے سامنے واقع گراو¿نڈ پر پہنچی جہاں ویور سٹینڈ پر گرینڈ مارشل ، مہمانان خصوصی اور پریڈ کمیٹی کے قائدین نے تمام فلوٹس اور ان پر شامل ارکان کو خوش آمدید کہا ، انہیںجشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی ۔تقریب کے اس مرحلے میں نظامت کے فرائض ڈاکٹرمحمد زبیر انجام دیتے رہے جبکہ ان کے ہمراہ چئیرمین ملک سلیمان ، پریذیڈنٹ کامران خان ،سیم خان ، ڈاکٹر زبیر احمد، متین عباس، میاں عزیز سمیت دیگر تمام کمیونٹی ارکان اور مہمانان خصوصی کو پریڈ کمیٹی کی جانب سے خوش آمدید کہا۔
بعد ازا ں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں نظامت کے فرائض راحیلہ فردو س اور ڈاکٹر زبیر احمد نے انجام دئیے ۔ پاکستان ڈے پریڈ نیوجرسی کے چئیرمین ملک سلیمان نے باقاعدہ پر مہمانان خصوصی اور پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی ، آمد پر ان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال کی طرح جوش و جذبے سے وطن عزیز کا جشن آزادی اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ اپنے قول و فعل سے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔
لارڈ نذیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈے پریڈ نیوجرسی کے تمام قائدین کو عظیم الشان جشن آزادی منانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانی جیسے انفرادری طور پر کامیاب ہیں ، ویسے ہی وہ بطور کمیونٹی اپنی اجتماعی کامیابیوں کو یقینی بنائیں ۔پھر دیکھیں کہ ان ک ے لئے ترقی کی کیا کیا منازل آسان ہو تی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات بہت اہم ہیں ۔ ان تعلقات میں بہتری اور فروغ کے لئے کمیونٹی اپنا کردار ادا کرے اور نئی حکومت کے لئے ممدو معاون ثابت ہو۔
کانگریس مین فرینپ پلون ، اسمبلی ویمن نینسی پنکن، سٹیٹ سینیٹر ڈائیمین ، کونسل مین جو کوئیل، مئیر حمید الدین ،مئیر ٹام لینکلی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مشترکہ اقدار کے فروغ اور باہمی روابط کو فروغ دیتے ہوئے ایک دوسر ے کے مقاصد کے حصول میں ایک دوسرے کا مددگار بننا چاہئیے ۔
Pakistan Day Parade New Jersey 2018قائقمام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستانی کی نئی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے سفیر ہیں ۔جشن آزادی پاکستان کو تجدید عہد کے طور پر منائیں ۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی اپیل پر دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے اوورسیز پاکستانی بھی فنڈ دیں اور اپنا کردار ادا کریں ۔
ڈاکٹر محمد زبیر ، سیم خان ، کامران خان نے کہا کہ انشاءاللہ نیوجرسی میں ہر سال ہم ایسے ہی عظیم الشان انداز میں جشن آزادی پاکستان مناتے رہیں گے ۔انہوں نے کمیونٹی ارکان کو دعوت دی کہ وہ ان کی کوششوں کا حصہ بنیں اور کمیونٹی میں با مقصد اور اہم سرگرمیوں کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
 پریڈ کے انعقاد میں مذکور ہ منتظمین کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان امیر الاسلام ، ڈاکٹر علی جعفر، نادر خان ، احتشام نقوی ،صلاح الدین ، مبشر احمد، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نجیب خان، ایاز اسلام ، شاہد خان ، عابد اسلم ، نک سلیم، ڈاکٹر محمود عالم، راجہ سعید، اویس لہری، ڈاکٹر فاروق رحمان ، امتیاز خا ن، ویمن ایگزیکٹو کمیٹی کی ارکان سائرہ زبیر، ڈاکٹر رضوانہ خان ، ڈاکٹر شہناز اختر ، ساجدہ ارشد، سارہ ملک ، طاہرہ مسعود، فرحین انصاری ، راحیلہ فردوس، ڈاکٹر فوزیہ انور، لبنی خان، شاہین جیلانی ، انیلہ نقوی ، ڈاکٹر شاہدہ، نزہت احمد، انیس سعید اور یوتھ کمیٹی کے ارکان فہیم شیخ ، حمزہ ارشد، ساحل زبیر، حنان ارشد، مریم مسعود، حمزہ خان ، زارا خان ، جہان زیب، صبور انصاری ، صالحہ آصف ، مجیب خان ، روحانیہ خان ، صلویٰ انصاری ، یوسف سردار ، بسمہ مسعود اور مائرہ سلیم سمیت دیگر شامل تھے ۔آخرمیں نبیل شوکت، ملائکہ فیصل ، مظہر راہی سمیت فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ ان کی جانب سے گائے جانے والے قومی نغموں پر شرکاءجھوم اٹھے اور میلہ پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔

Related Articles

Back to top button