اوورسیز پاکستانیزپاکستان

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے الیکشن میں نئی قیادت کا انتخاب

چئیرمین ڈاکٹر حق ، پریذیڈنٹ سید حمیم شاہ ، کو چئیرمین قاسم مجید ،سیکرٹری جنرل ملک عباس اعوان، کنوینئیر احمد جان ،سیکرٹری فنانس چوہدری اسداور جوائنٹ سیکرٹری افتخار بٹ منتخب

انتخابی عمل بخیر و خوبی انجام پایا۔ منتخب عہدیداروں نے ایک دوسرے کو مبارکبا د اور اپنے مکمل تعاون و سپورٹ کا یقین دلایا ،پاکستان ڈے پریڈ ،چاراگست کو ہو گی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے الیکشن میں نئے عہدیداروں کا انتخاب اتفاق رائے سے کر لیا گیا ہے ۔ پریڈ کمیٹی کا اہم اجلاس گذشتہ ہفتے بروکلین میں ہوا جس میں پاکستان ڈے پریڈ نیویار ک کے چئیرمین ڈاکٹر حق ، پریذیڈنٹ سید حمیم شاہ ، کو چئیرمین قاسم مجید ،سیکرٹری جنرل ملک عباس اعوان، کنوینئیر احمد جان ،سیکرٹری فنانس چوہدری اسداور جوائنٹ سیکرٹری افتخار بٹ منتخب ہو گئے۔ انتخابی عمل بخیر و خوبی انجام پایا۔ منتخب عہدیداروں نے ایک دوسرے کو مبارکبا د اور اپنے مکمل تعاون و سپورٹ کا یقین دلایا ۔
واضح رہے کہ یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے اس اس سال نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ ،چاراگست کو ہو گی۔پریڈ کمیٹی نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ یوم پاکستان کے اس فلیگ شپ ایونٹ میں پریڈ کمیٹی کے دست و بازو بنیں اور یوم آزادی کے اس سالانہ پروگرام کو کامیاب اور تاریخی بنائیں ۔

Related Articles

Back to top button