اوورسیز پاکستانیز

پریڈ کمیٹی نیویارک کا اجلاس، عنائیت شیخ کےلئے فاتحہ خوانی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کا اجلاس یہاں ہانڈی ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا ۔ چئیرمین حمیم سید کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پریذیڈنٹ ڈاکٹر حق، کو چئیرمین ملک عباس،احمد جان ، عبدالوحید پراچہ،مرزا خاور بیگ ، ہارون رامے ، اسد چوہدری ، مظفر بھٹہ ، وسیم سید، تنویر چوہدری اور افتخات بٹ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پریڈ کمیٹی کے سابق چئیرمین عنائیت شیخ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔
اجلاس میں اس سال یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد کے حوالے سے بھی اہم صلاح و مشورے کئے گئے ۔

Related Articles

Back to top button