پاکستان

کانگریس مین ٹام شوازی کا گورنر نیویارک کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

کانگریس مین ٹام شوازی کی جانب سے گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کے خلاف اس بڑے سیاسی حملے کے بعد پرائمری الیکشن کی سیاست گرم ہو گئی ہے

نیویارک (اردونیوز ) ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین ٹام شوازی نے گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کے خلاف سرکاری جہاز کے بے جا استعمال پر گورنرکے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کانگریس مین شوازی نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز سے مطالبہ کیا کہ گورنر ہوکل کی جانب سے ”ایتھکس قوانین“ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے فنڈ ز سے استعمال ہونے والے جہاز کے غلط استعمال کی تحقیقات کریں ۔

ٹام شوازی نے مزید کہا کہ اگر گورنر ہوکل کے پاس اس کیس میں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے ، تو انہیں از کود یہ کیس اٹارنی جنرل کو تحقیقات کے لئے بھجوانا چاہئیے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کانگریس مین ٹام شوازی اور گورنر کیتھ ہوکل دونوں اس سال نیویارک سٹیٹ کے گورنر کے الیکشن میں ڈیموکریٹک پرائمری امیدوار بننا چاہتے ہیں اور دونوں میں اس اہم عہدے کے لئے مقابلہ ہے۔
کانگریس مین ٹام شوازی کی جانب سے گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کے خلاف اس بڑے سیاسی حملے کے بعد پرائمری الیکشن کی سیاست گرم ہو گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button