خبریں

آئزن ہاور پارک لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں11اگست کوجشن آزادی پاکستان کی تیاریاں عروج پر

پاکستان ہیریٹیج نائٹ 2019کے چئیرمین راجہ ساجد، سینئر وائس چئیرمین وسیم سید اور چیف آرگنائزر علی اکبر مرزا سمیت عہدیداروں کا اہم اجلاس

اجلاس میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقد کی جانیوالی عظیم الشان تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے بھی کئے گئے

نیویارک (خصوصی رپورٹ) جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں آئزن ہاور پارک ، لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں 11اگست کو منعقد ہونیوالی پاکستان ہیریٹیج نائٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکستان ہیریٹیج نائٹ 2019کے چئیرمین راجہ ساجد، سینئر وائس چئیرمین وسیم سید اور چیف آرگنائزر علی اکبر مرزا سمیت اہم عہدیداروں کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وطن عزیز کے جشن آزادی کے سلسلے میں آئزن ہاور پارک میں پاکستان ہیریٹیج نائٹ کو عظیم الشان طریقہ سے منایا جائےگا ۔منتظمین کے مطابق عید الالضحیٰ کی مناسبت سے جشن آزادی کے ساتھ ساتھ ہیریٹیج نائٹ میں عید کی خوشیوں کے رنگوں کو بھی نمایاں کرنے کے لئے بالخصوص خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔
ناسا کاو¿نٹی کی کاونٹی ایگزیکٹو لارا کرن خصوصی شرکت کریں گی ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ منتظمین اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی خدمات کو بھی سراہیں گی ۔
ہیریٹیج نائٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر، الزبتھ رائے اور جمی عطرے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے ۔آئزن ہاور پارک میں جشن آزادی پاکستان چار بجے سے شروع ہو کر ساڑھے نو بجے تک رہے گا۔
چئیرمین راجہ ساجد نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو دھوم دھام سے مناتی ہیں اور میں پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کواپنی طرف سے اور اپنے ساتھی عہدیداران کی طرف سے دعوت دیتا ہوں کہ وہ 11اگست کو آئزن ہاور پار ک میں ہزاروں کی تعداد میں اکٹھے ہوں اور جشن آزادی پاکستان دھوم دھام سے منائیں ۔

Pakistan Heritage night, Long Island, New York

Related Articles

Back to top button