اوورسیز پاکستانیز

اقوام متحدہ امن مشن میں 15 فیصد خواتین کی شمولیت کا پاکستانی ہدف مکمل

پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں 15 فیصد خواتین اسٹاف آفیسرز کی شمولیت کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات پاکستانی خاتون پولیس افسر شہزادی گلفام نے اپنی بہترین کارکردگی پر انٹرنیشنل خاتون پولیس پیس کےپر ایوارڈ حاصل کیا تھا

اسلام آباد (اردو نیوز ) وزارت خارجہ پاکستان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں 15 فیصد خواتین اسٹاف آفیسرز کی شمولیت کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 2017 میں 15 فیصد خواتین فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز تعینات کرنے کا ہدف طے کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے کئے جانیوالے ایک ٹویٹ کے مطابق ’ اقوام متحدہ کے امن مشن میں 15 فیصد خواتین اسٹاف آفیسرز کی تعیناتی کا ہدف پورا کرنے پر پاکستان کو فخر ہے‘۔
خیال رہے کہ پاکستانی خواتین عالمی امن مشن میں پولیس آفیسرز، ڈاکٹر اور نرس کی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات پاکستانی خاتون پولیس افسر شہزادی گلفام نے اپنی بہترین کارکردگی پر انٹرنیشنل خاتون پولیس پیس کےپر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
شہزادی گلفام تیمور- لیست میں اقوام متحدہ مشن کے تحت یو این پولیس ٹیم لیڈر تعینات ہوئی تھیں، ان کی پوسٹنگ دارالحکومت دیلی میں قائم حساس افراد سے متعلق پولیس یونٹ میں تھی۔

Pakistan meets UN target of female participation in peacekeeping operations: FO

Related Articles

Back to top button