پاکستان

نیویارک میں خاتون قونصل جنرل عائشہ عباس خان کی تعیناتی کا اعلان ، 18اہم ممالک کی سفیروں کی تقرریاں بھی کر دی گئیں

جن ممالک میں نئے سفیر وں کا تقرر کیا ہے ان میں بھارت، جاپان،سنگاپور، ملائیشیا،جمہوریہ چیک، الجزائر، سوڈان، تاجکستان، برونائی اور بوسنیا ہرزیگوینا اور کینیا شامل ہے

اسلام آباد (اردو نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنی وزارت میں 18 عہدوں پرسفارتکاروں تقرریاں کردیں۔شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اہم ملکوں کے سفیروں سمیت وزارت خارجہ میں اٹھارہ عہدوں پر تقرریاں کی گئی ہیں۔وزیر خارجہ کے مطابق جن ممالک میں نئے سفیر وں کا تقرر کیا ہے ان میں بھارت، جاپان،سنگاپور، ملائیشیا،جمہوریہ چیک اور کینیا شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الجزائر، سوڈان، تاجکستان، برونائی اور بوسنیا ہرزیگوینا میں بھی نئے سفیروں کا تقررکیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کی سینئر ڈپلو میٹ عائشہ عباس خان کو نیویارک میں پاکستان کا قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہیں راجہ علی اعجاز جوکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر ہوئے ہیں، کی جگہ قونصل جنرل نیویارک تعینات کیا گیا ہے

 

 

Related Articles

Back to top button