بین الاقوامی

آئندہ امریکی صدر کی عمر کیا ہو گی؟

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ صدر منتخب ہو گئے تو وہ جنوری 2021میں جب دوسری بارصدر کا حلف اٹھائیں گے تو ان کی عمر 75سال ہو گی

ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن اگر امریکی صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ جنوری 2021میں جب صدر ارت کا حلف اٹھائیں گے تو ان کی عمر 78سال ہو گی۔یوں وہ ملک کے عمر رسیدہ صدر ہوں گے

نیویارک (محسن ظہیر ) تین نومبر کو ہونیوالے صدارتی الیکشن کے نتیجے میں کون صدر منتخب ہوگا ، اس بارے میں ابھی تو کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم یہ یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ امریکی صدر کی عمر کیا ہو گی۔ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ صدر منتخب ہو گئے تو وہ جنوری 2021میں جب دوسری بارصدر کا حلف اٹھائیں گے تو ان کی عمر 75سال ہو گی ۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی تاریخ پیدائش 14جون 1946ہے ۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن اگر امریکی صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ جنوری 2021میں جب صدر ارت کا حلف اٹھائیں گے تو ان کی عمر 78سال ہو گی۔یوں وہ ملک کے عمر رسیدہ صدر ہوں گے ۔
امریکہ میں کم عمر میں صدر منتخب ہونے والے صدر جان ایف کینیڈی تھے ۔ انہوں نے جب صدارت سنبھالی تو ان کی عمر43سال اور236دن تھی جبکہ امریکہ کا عمر رسیدہ منتخب ہونیوالے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ انہوں نے جنوری2017میں جب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تو اس وقت ان کی عمر 70سال220دن تھی۔

What would be the age of next US President?

US Elections 2020, Trump vs Biden

Related Articles

Back to top button