اوورسیز پاکستانیز

دیا میر بھاشا ڈیم :چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو دورہ نیویارک کی دعوت

میاں ذاکر نسیم کے زیر اہتمام کمیونٹی قائدین کا اجلاس، ڈیم کے لئے فنڈنگ اور 14اکتوبر کو ہونیوالی ضمنی الیکشن میں آن لائن ووٹنگ پر زور

نیویارک (محسن ظہیر ) امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی دیامیر بھاشا ڈیم کےلئے فنڈ ریزنگ اور 14اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں اوورسیز کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں آن لائن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہو گئی ہے ۔نیویارک میں مسلم لیگ (ق) امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم کے زیر اہتمام کے کمیونٹی میٹنگ میں بیرسٹر داو¿د غزنوی سمیت مقامی قائدین پرویز ریاض، سردار نصر اللہ ، چوہدری آصف ، تنویر اصغر اور سعود انصاری سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں کمیونٹی کی جانب سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو دیا میر بھاشا ڈیم کی فند ریزنگ کےلئے امریکہ کے دورے کی دعوت دینے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کےلئے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کے ان کے فیصلے کوسراہا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کے دیگر قائدین سردار نصر اللہ ،پرویز ریاض، آصف چوہدری ، تنویر اصغر، غلام فرید نے کہا کہ ڈیم اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹ کا حق ، قومی ایشوز ہیں ، اس سلسلے میں سب کو اپنے قومی فرض کی ادائیگی کو یقینی بنانا چاہئیے ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں نے دیا میر بھاشا ڈیم کےلئے فنڈز بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ہر روز تیزی آرہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button