اوورسیز پاکستانیز

فنانشل ایڈوائزر ندیم وامق کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی و دعا

شرکاءنے ندیم وامق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور فنانشل ایڈوائزر ندیم وامق کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے نور مسجد لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں قرآن و فاتحہ خوانی ہوئی ۔ اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔ فاتحہ خوانی میں ندیم وامق کے عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے ندیم وامق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں (آمین)۔

Nadeem Wamq New York

Related Articles

Back to top button